اسپورٹس

India Vs Pakistan Bilateral Series: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلی جائے گی سیریز؟ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سامنے آئی بڑی بات

India vs Pakistan Bilateral Series: ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کو دیکھنے کے لئے فینس بہت پُرجوش رہتے ہیں، لیکن دونوں ٹیمیں کسی نہ کسی ایونٹ میں ہی ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کھیلتی ہیں، پھر چاہے وہ ایشیا کپ، ٹی-20 ورلڈ کپ یا ونڈے ورلڈ کپ ہو۔ دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی جاتی ہے۔ تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز کرانے سے متعلق خاص خواہش ظاہرکی ہے۔

حالانکہ آخرکاردوطرفہ سیریزکھیلنا دونوں ممالک کے بورڈ بی سی سی آئی اورپی سی بی پرمنحصرکرے گا، لیکن کرکٹ آسٹریلیا سیریز کو کرانے کے لئے خواہاں ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہا کہ دونوں ممالک میں رشتے ٹھیک نہیں ہیں، پھربھی آسٹریلیا کرکٹ بورڈ دونوں کے درمیان سیریز کروانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے آخرمیں ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی۔ حالانکہ دونوں آپس میں نہیں کھیلیں گے، لیکن آسٹریلیا کرکٹ بورڈ دونوں ٹیموں کے دورے کے مواقع کے طورپر دیکھ رہا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے اس بات کو اجاگرکیا کہ 2022 ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے مقابلے میں کافی بھیڑتھی۔ ان کا ماننا ہے کہ دونوں کے درمیان سیریز ناظرین کے لئے کافی اچھی ہوگی۔  نک ہاکلے نے کہا کہ جو بھی یہاں ایم سی جی میں ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے تھا، وہ ان کے لئے سب سے یادگارلمحوں میں سے ایک رہا ہوگا۔ لوگ مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگرموقع ملا تو ہم اس کی میزبانی کرنا پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریزکی بات صرف کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش ہے۔ اس سیریز کے بارے میں ابھی تک آئی سی سی، بی سی سی آئی اورپی سی بی نے کسی بھی طرح کی کوئی بات نہیں کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان لمبے وقت سے دوطرفہ سیریزنہیں کھیلی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…

11 mins ago