بھارت ایکسپریس۔
Sara Ali Khan Politics: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے اپنی زبردست اداکاری سے بالی ووڈ میں کافی نام کمایا ہے۔ اداکارہ اکثرسیاسی موضوعات پراپنی بیان بازی سے متعلق سرخیوں میں رہا کرتی تھیں۔ اب کنگنا رانوت اس لئے سرخیوں میں ہیں کیونکہ وہ سیاست میں باضابطہ طورپر قدم رکھ چکی ہیں۔ کنگنا رانوت کو بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن 2024 میں ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس خبرپربحث چل ہی رہی تھی کہ اب سارہ علی خان کے سیاست میں آنے والا بیان سامنے آیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے سیاست میں شامل ہونے کی بات کہی ہے۔
کیا سارہ علی خان سیاست میں رکھیں گی قدم
نیٹ فلکس انڈیا کو دیئے انٹرویو میں جب سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں سیاست میں آنا چاہتی ہیں۔ اس کے جواب میں سارہ علی خان نے کہا کہ ہاں میں مستقبل میں سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں سوچ سکتی ہوں۔ حالانکہ ایسا پہلی بارنہیں ہے جب اداکارہ نے سیاست میں دلچسپی دکھائی ہو۔ اس سے پہلے بھی سال 2019 میں سارہ علی خان کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا۔ اس انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی کوالیفکیشن بتائی تھی۔
سارہ علی خان نے کہا تھا کہ ان کے پاس تاریخ (ہسٹری) اور سیاسیات (پولیٹیکل سائنس) کی ڈگری ہے۔ تو وہ کبھی بھی سیاست میں شامل ہوسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کے لئے بیک اپ آپشن نہیں ہوگا۔ اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں جب تک انہیں کام مل رہا ہے، وہ ادھرہیں رہیں گی، لیکن وقت آنے پروہ سیاست میں بھی جانے کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔
وائرل ہوا سارہ علی خان کا ویڈیو
سارہ علی خان سے متعلق یہ ویڈیو ریڈٹ پرشیئرکیا گیا تھا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو پراب لوگ اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ایک یوزرنے لکھا- یہ لوگ اب کوئی فیلڈ نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سارہ علی خان کی مرڈرمبارک اوراے میرے وطن کے لوگوں فلم اوٹی ٹی پلیٹ فارم پردو فلمیں ریلیزہوئی ہیں۔ فینس کو اداکارہ کی دونوں ہی فلمیں خوب پسند آئی ہیں۔ قابل ذکرہے کہ فلم اے میرے وطن میں سارہ علی خان نے آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی اوشا مہتا کا کردارادا کیا۔ مداحوں کو سارہ علی خان کا یہ انداز بہت پسند آیا۔
اس فلم میں دکھائی دیں گی سارہ علی خان
اداکارہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اس وقت انوراگ باسو کی میٹرو میں کام کر رہی ہیں۔ یہ فلم 13 ستمبر کو بڑے پردے پرریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ سارہ علی خان جگن شکتی کی بھی ایک فلم کررہی ہیں۔ اس فلم کے ٹائٹل کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…