حکومت نے پیر کو بتایا کہ ملک کے 80 فیصد سے زائد دیہی خاندانوں کے گھروں میں نلکے سے پینے کے پانی کی سہولت موجود ہے۔ وزیر مملکت برائے جل شکتی، وی سومنّا نے راجیہ سبھا کو دیے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ ’’16 جولائی تک ملک میں 19.36 کروڑ دیہی گھروں میں سے 15.67 کروڑ (80.93 فیصد) گھروں میں نلکے سے پانی کی فراہمی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔‘‘
اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ اگست 2019 سے مرکزی حکومت نے ریاستوں کے اشتراک سے ’’جل جیون مشن: ہر گھر جل‘‘ مہم شروع کی ہے تاکہ ہر دیہی گھر کو پینے کے قابل پانی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مشن کے آغاز پر تقریباً 3.23 کروڑ (16.7 فیصد) دیہی گھروں میں نلکے سے پانی کی سہولت موجود تھی۔ اب تک 12.43 کروڑ مزید گھروں کو اس سہولت سے نوازا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ پینے کے پانی اور صفائی کے محکمہ کی جانب سے ایک آزاد تھرڈ پارٹی ایجنسی کے ذریعے ’’فنکشنلٹی اسیسمنٹ 2022‘‘ کی گئی، جس میں یہ معلوم ہوا کہ 86 فیصد گھروں میں نلکے کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 85 فیصد گھروں کو پانی کی مقدار مناسب مل رہی ہے، 80 فیصد گھروں کو شیڈول کے مطابق باقاعدہ پانی مل رہا ہے۔ حکومت وقتاً فوقتاً ریاستی حکومتوں کے ساتھ مہم کی پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے اور اعلیٰ سطحی اجلاس، ورکشاپس اور ویڈیو کانفرنسز کے ذریعے ریاستوں کو ہدایت دے رہی ہے کہ وہ مشن کو بروقت مکمل کریں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں کے دورے بھی کیے جا رہے ہیں، تاکہ مہم لگاتار جاری رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…