قومی

NCP on Mumbai Train Blasts 2006 Case: ممبئی ٹرین دھماکہ کے بے قصورثابت ہوئے لوگوں کیلئے حکومت سے معاوضہ کی بات کرے گی اجیت پوار کی این سی پی

نئی دہلی: این سی پی کے قومی جنرل سکرٹیری، اقلیتی ونگ کے سربراہ اورمعروف وکیل ایڈوکیٹ سید جلال الدین نے آج یہاں دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ 12 مسلم نوجوانوں کو بری کئے جانے کے فیصلہ کا استقبال اور خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسلم نوجوان برسوں کی اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹنے کے بعد بے قصور ٹھہرائے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ تاریخی ہے اوراس فیصلہ نے ایک بارپھرعدلیہ پرلوگوں کے اعتماد کومضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ مایوس ہوجاتے ہیں، تب عدالت ہی امید کا سہارا بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی خبرلگی ہے کہ سرکار اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررہی ہے، لیکن ہم حکومت میں شامل ہیں اورنائب وزیراعلیٰ اوروزیرخزانہ اجیت دادا پوارسے بات چیت کریں گے اورہماری کوشش ہوگی کہ انہیں معاوضہ ملے اورجواصلی مجرم ہیں وہ پکڑے جائیں۔

بلڈوزرایکشن کے خلاف رہی ہے این سی پی

انہوں نے کہا کہ ہم مسلم بچوں کووہ تمام مراعات دیں گے، جوایس سی-ایس ٹی کے بچوں کو ہائرایجوکیشن کیلئے دی جاتی ہیں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اوردنیا میں ملک کا نام روشن کریں اوراس کیلئے مولانا آزاد فاؤںڈیشن کے بجٹ کو 100 کروڑ سے بڑھا کرایک ہزار کروڑکیا گیا اورمرکزی حکومت سے بھی 500 کروڑ روپیہ مانگے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اجیت پوارایک سیکولررہنما ہیں اورمہاراشٹرمیں جب بلڈوزرکارروائی کی بات ہوئی توہم نے صاف کیا کہ یہ یوپی یا بہارنہیں ہے اوراجیت دادا پوار نے بلڈوزرایکشن پرفوری روک لگانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کچھ لوگوں نے زبان درازی کی اوراقلیتوں کونقصان پہنچانے کی بات کہی تو فوری اس پربھی ان کو چپ کرانے کا کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اردواکیڈمی کے بجٹ کو ایک کروڑ سے بڑھا کر10 کروڑ کرنے کا کام ہورہا ہے۔

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کمربستہ ہے این سی پی: ایڈوکیٹ جلال الدین

ایڈوکیٹ سید جلال الدین نے کہا کہ مہاراشٹر میں اردو اکیڈمی کومحکمہ اقلیتی ترقیات سے منتقل کرکے محکمہ فن وثقافت کے تحت لانے کیلئے ہم کوشاں ہیں، تاکہ اردوکوایک قومی ثقافتی زبان کے طورپرتسلیم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اورامریکہ کی حمایت یافتہ غزہ میں جاری نسل کشی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکومتِ ہند سے اپیل ہے کہ سفارتی ذرائع سے مداخلت کرکے فلسطین کے خود مختارریاست کے قیام کے لیے مدد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مولانا آزاد فاؤنڈیشن کودوبارہ فعال کیا جائے تاکہ اقلیتوں کے تعلیمی اداروں اورفلاحی منصوبوں کو مدد مل سکے۔

اجیت پوار کو سیکولر لیڈر قرار دیا

انہوں نے مزید کہا کہ اب سیکولرزم اورکمیونل کی بحث ختم ہوچکی ہے، جب کانگریس اس شیوسینا سے اتحاد کرسکتی ہے جس کے تعلق سے یہ بات واضح ہے کہ شیوسینک بابری کومسجد بھی تسلیم کرنے کیلئے تیارنہیں تھے اوریہ کہہ رہے تھے کہ ڈھانچہ گراکر ہم فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوشیوسینا مسلمانوں سے ووٹنگ رائٹ لینے کی بات کرتی تھی، آج وہ سیکولرجماعتوں کیساتھ اتحاد میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اقلیتوں کے مسائل کوپوری طاقت کیساتھ اٹھائیں گے اور پارٹی ہر مظلوم کیساتھ کھڑی ہوئی ہے اوراجیت دادا ایک سیکولرلیڈرہیں اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 minutes ago

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

40 minutes ago