قومی

Tahawwur Rana: تہور رانا سے پوچھ تاچھ میں ہو رہے ہیں اہم انکشافات، این آئی اے نے کہا-ڈیوڈ ہیڈلی کی جاسوسی میں مدد کے لیے اس نے قائم کیا ممبئی کارپوریٹ فرنٹ

26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو پاکستانی نژاد کینیڈیائی شہری طاہر حسین رانا کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ رانا پر الزام ہے کہ اس نے لشکرِ طیبہ سے وابستہ دہشت گرد ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کی مدد کرتے ہوئے حملوں کی منصوبہ بندی اور ریسرچ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چارج شیٹ کے مطابق رانا نے ممبئی میں ’’امیگرنٹ لاء سینٹر‘‘ کے نام سے ایک جعلی کاروباری دفتر قائم کیا، جو بظاہر ایک قانونی ادارہ تھا لیکن اس میں کوئی اصل کاروباری سرگرمی نہیں ہوتی تھی۔

یہ دفتر دو سال سے زیادہ عرصے تک فعال رہا اور ہیڈلی کو ممبئی میں مختلف اہم مقامات کی خفیہ نگرانی کے لیے سہولت فراہم کرتا رہا۔ ان ہی معلومات کی بنیاد پر 2008 میں حملے کیے گئے جن میں 170 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ این آئی اے کے مطابق رانا 2005 سے شروع ہونے والی ایک وسیع سازش کا حصہ تھا، جس میں پاکستان میں موجود دیگر شریک سازشی افراد بھی شامل تھے۔ اس سازش کا مقصد ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑنا، ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانا اور خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

واضح رہے کہ رانا کو جنوری 2025 میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ہندوستان کے حوالے کیا گیا۔ 10 اپریل کو دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ کے تحت اسے گرفتار کیا گیا۔ این آئی اے کے مطابق رانا سے دورانِ حراست کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کی تصدیق کے لیے امریکا کو قانونی معاونت کی درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔ رانا کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعات 120B، 121، 302، 468، 471 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کی دفعات 16 اور 18 کے تحت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این آئی اے نے کہا ہے کہ تحقیقات تاحال جاری ہیں اور مزید شواہد کی بنیاد پر اضافی کارروائیاں ممکن ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago