قومی

Kargil Vijay Diwas Celebration: وزیر دفاع راج ناتھ نے کارگل وجے دیوس کے موقع پر کہا ہمارا ملک فوجیوں کی بہادری اور حب الوطنی کی وجہ سے محفوظ ہے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کارگل وجے دیوس کے موقع پر بہادر فوجیوں کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، “کارگل وجے دیوس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر، ہم ان بہادر سپاہیوں کے بے مثال جذبے اور حوصلے کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے 1999 کی جنگ میں بہادری سے لڑی، ان کے غیر متزلزل عزم، بہادری اور حب الوطنی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارا ملک محفوظ رہے۔ خدمت اور قربانی ہر ہندوستانی اور ہماری آنے والی نسلوں کا رہنمائی کرتی رہے گی۔

اہل خانہ  نے کارگل کے ہیروز کو یاد کیا

ملک آج کارگل وجے دیوس کی 25ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر فوجیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بہادری کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے 1999 میں برفیلی بلندیوں پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کے دوران اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ کارگل جنگ کے ہیرو ونود کمار کی بیوہ مدھوبالا نے کہا، “ہماری شادی 18 مئی 1997 کو ہوئی اور 14 جون 1999 کو ان کی جان چلی گئی ۔ مجھے یہاں (لداخ) آ کر بہت اچھا اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔”
کارگل جنگ کے 25 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ وہ جنگ ہے، جب پاکستان کو تیسری بار بھارتی فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے 1999 میں دراندازی کی اور ٹائیگر ہل پر قبضہ کر لیا، جو کہ بہت ہی اہمیت کی حامل تھی۔ لیکن بھارتی فوجیوں کی بہادری کے باعث پاکستان کو ایک بار پھر شکست کھانی پڑی۔ جنرل وید پرکاش ملک کارگل جنگ کے دوران بھارتی فوج کے سربراہ تھے۔ ‘آپریشن وجے’ کے دوران انہوں نے سرحد اور فوجیوں کی ذمہ داری سنبھالی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago