مانسون سیشن: لوک سبھا میں بجٹ سیشن پر بحث کے دوران، پارٹی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چرنجیت سنگھ چنی کے ’وارث پنجاب دے‘ سربراہ اور آزاد رکن پارلیمنٹ امرت پال سنگھ کے بارے میں بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے چنی کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا ہے۔ حالانکہ، کانگریس نے چنی کے بیان کی مذمت نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے کئی ممبران پارلیمنٹ چنی کے لوک سبھا میں امرت پال کے بارے میں بیان سے ناراض تھے۔ اس کے بعد ہی پارٹی نے چنی کے بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
امرت پال سنگھ کی حمایت میں چنی کا بیان
پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس پر بحث کے دوران سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے خالصتان حامی ’وارث پنجاب دے‘ سربراہ اور آزاد رکن پارلیمنٹ امرت پال سنگھ کی حمایت میں ایوان میں بیان دیا تھا۔ جس میں چرنجیت سنگھ چنی نے کھڈور صاحب لوک سبھا سیٹ کے ایم پی امرت پال سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ‘ہم ہر روز ایمرجنسی کی بات کرتے ہیں، لیکن آج ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے، اس کا کیا؟
ایم پی چنی نے امرت پال سنگھ کا کیا تھا ذکر
کانگریس ایم پی چرنجیت سنگھ چنی نے مزید کہا کہ یہ بھی ایک طرح کی ایمرجنسی ہے جب ایک شخص (امرت پال سنگھ) جسے پنجاب میں 20 لاکھ لوگوں نے ایم پی منتخب کیا ہے، کو نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے علاقے کے لوگوں کے خیالات ایوان میں پیش کرنے سے قاصر ہے۔ یہ بھی ایک ایمرجنسی ہے۔
سابق سی ایم چنی کی رونیت سنگھ بٹو سے بحث
جمعرات (25 جولائی) کے روز لوک سبھا میں بجٹ اجلاس پر بحث کے دوران مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چرنجیت سنگھ چنی کے درمیان ایوان میں گرما گرم نوک جھوک بھی دیکھی گئی۔ اس کے بعد بڑھتے ہوئے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تقریباً 35 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ کیونکہ چنی نے مرکزی وزیر بٹو پر ذاتی تبصرہ کر دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…