لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو سخت وارننگ دی۔
نئی دہلی: ایس آئی آرسمیت تمام موضوعات سے متعلق اپوزیشن مسلسل احتجاج کررہا ہے اورپارلیمنٹ میں بھی زبردست ہنگامہ ہو رہا ہے۔ ایوان کی کارروائی مسلسل ملتوی ہو رہی ہے۔ پیر کے روز جب لوک سبھا میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ہنگامہ شروع کیا تو لوک سبھا اسپیکراوم برلا ناراض ہوگئے اور ہنگامہ کررہے اراکین پارلیمنٹ کو سخت الفاظ میں وارننگ دی۔
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے ہنگامہ کے بعد ایوان کوخطاب کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا، ”جس طاقت سے آپ نعرے لگا رہے ہیں، اسی طاقت سے اگرآپ سوال بھی پوچھیں گے تویہ ملک کی عوام کے لئے مفید ہوگا۔ عوام نے آپ کوسرکاری جائیداد برباد کرنے کے لئے نہیں بھیجا ہے اور میں آپ سے گزارش کرتا ہوں اورآپ کووارننگ دیتا ہوں کہ کسی بھی رکن کوسرکاری جائیداد کوبرباد کرنے کا خصوصی اختیارنہیں ہے۔“
اسپیکراوم برلا نے اراکین پارلیمنٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگروہ ایسا کرتے رہے تو انہیں کچھ سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگرآپ سرکاری جائیداد کوبرباد کرنے کی کوشش کریں تو مجھے کچھ سخت فیصلے لینے ہوں گے اور ملک کی عوام آپ کو دیکھے گی۔ کئی اسمبلیوں میں ایسے حادثات کے لئے اراکین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ میں آپ کو پھر سے وارننگ دیتا ہوں، سرکاری جائیداد کو برباد کرنے کی کوشش نہ کریں۔ یہ میری آپ سے اپیل ہے۔
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے کیا زبردست ہنگامہ
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے زبردست ہنگامہ کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دوپہرتک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ وہیں، راجیہ سبھا کی بھی کارروائی ہنگامے کے بعد دوپہرتک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ دونوں ہی ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ احاطے میں کارکردگی کرتے ہوئے دکھائی دیئے، جس کے کئی ویڈیوسامنے آئے ہیں۔
’ووٹرادھیکاریاترا‘ پرراہل گاندھی
کانگریس لیڈرراہل گاندھی بہارمیں ’’ووٹرادھیکاریاترا‘‘ نکال رہے ہیں۔ ساسا رام سے اس یاترا کی شروعات ہوئی ہے۔ منگل کو اورنگ آباد سے راہل گاندھی اور تیجسوی یادونے اس یاترا کی شروعات کی۔ ایک طرف جہاں کانگریس کے تمام لیڈران بہار میں راہل گاندھی کے ساتھ اس یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہیں دیگراتحادی پارٹیاں پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ کررہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…
دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی…
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس…