مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیر اہتمام منعقدہ ’’خصوصی ترنگا اور امن، ہم آہنگی اور ترقی یاترا‘‘ نے ایک تاریخی اقدام کا اعادہ کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ ’’ہندو اور مسلمان کبھی جدا نہیں ہو سکتے۔‘‘ ایم آر ایم کے سرپرست ڈاکٹر اندریش کمار نے اس یاترا کی قیادت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’’ہماری تہذیب، ہمارا ترنگا اور ہمارا آئین ہمیں ایک دھاگے میں پروتا ہے۔ خواہ تاریخ کا کوئی سانحہ ہو یا حال کی کوئی آزمائش، ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔‘‘ دریں اثنا انھوں نے پاک مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی واضح طور پر کہا کہ ’’وہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ایک دن ترنگا وہاں بھی لہرائے گا۔‘‘
رشیوں اور صوفیوں کی زمین ہے کشمیر: شاہد اختر
اس دوران پروفیسر شاہد اختر، کشمیر کی ثقافتی ورثے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور انھوں نے کہا کہ ’’یہ وہ سرزمین ہے جہاں رشیوں، صوفیوں اور سنتوں نے محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ دہشت گردی ہماری شناخت نہیں، ہماری روح ’امن‘ ہے۔‘‘ اس موقع پر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی صدر ڈاکٹر درخشاں اندرابی، ایم آر ایم کے قومی کنوینر محمد افضل، ڈاکٹر شالنی علی اور سینکڑوں مقامی شہری موجود تھے۔ سب نے یک زبان کہا کہ ’’کشمیر کی ترقی، امن اور ترنگا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘
بابا زین الدین رشی کی درگاہ پر پیش کیا خراج عقیدت: صوفی روایت کا احترام
اس یاترا کے دوران ڈاکٹر اندریش کمار اور ایم آر ایم کے نمائندوں نے ایشموکام واقع بابا زین الدین رشی کی درگاہ پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے درگاہ کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ ’’یہ مقام ہمارے مشترکہ ورثے کی علامت ہے۔‘‘ یہ یاترا محض ایک یاترا نہیں، بلکہ کشمیر کے نئے مستقبل کا اعلان تھی۔ ہر طرف ترنگے کی چمک، ہر گلی میں ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ اور ہر چہرے پر حب الوطنی کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر اندریش کمار نے کہا کہ ’’ہم صدیوں سے ساتھ ہیں، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…