-بھارت ایکسپریس
Operation Amritpal: پنجاب پولیس اور مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خالصتان حامی اور پنجاب میں بھگوڑا اعلان کیا گیا امرت پال سنگھ سورن مندر میں میڈیا کے سامنے سرینڈر کرنے کی فراق میں ہے۔ پنجاب پولیس کو خدشہ ہے، امرت پال دربار صاحب میں داخل ہوکر اکال تخت صاحب پر جانے کی کوشش کرسکتا ہے اور پھر وہاں پر میڈیا کی موجودگی میں عوام کے درمیان سرینڈر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس اِن پُٹ کو دھیان میں رکھتے ہوئے سورن مندر کیمپس کے آس پاس سیکورٹی زبردست میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے علاوہ جانچ ایجنسیاں بھی ہائی الرٹ پر ہیں۔ امرت پال کی تلاش میں پنجاب کے کئی علاقوں میں کل رات سے ہی سرچ آپریشن جاری ہے۔
کئی علاقوں میں سرچ آپریشن
پنجاب پولیس کو انٹلی جنس اِن پُٹ ملا تھا کہ ہوشیار پور کے ایک گاؤں میں امرت پال اپنے ساتھیوں کے ساتھ چھپا ہوا تھا۔ جانکاری ملنے پر پولیس نے اس علاقے میں گھر گھر جاکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے اِن پُٹ کی بنیاد پر منگل کی دیر رات مرمیاں گاؤں میں امرت پال کو لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی اور اس کی کاؤنٹر انٹلی جنس برانچ نے پھگواڑہ تک اس کار کا پیچھا کیا تھا، لیکن بعد میں وہ اس کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ جس جگہ پر امرت پال کار چھوڑ کرفرار ہوا تھا۔ پولیس نے اس پورے علاقے کی گھیرا بندی کرلی اور علاقے میں ڈورٹوڈور سرچ آپریشن چلا دیا۔ ساتھ ہی آس پاس کے علاقوں میں پولیس نے سبھی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر ڈال دیا۔
سرینڈر کے لئے رکھی تین شرطیں!
پولیس ذرائع کے مطابق، خالصتان حامی امرت پال دربار صاحب میں داخل ہوسکتا ہے۔ اس خدشہ کو دیکھتے ہوئے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس نے اکال تخت صاحب کے پاس سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی ایجنسیوں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس نے شرط رکھی ہے کہ اس کی گرفتاری کو سرینڈر دکھایا جائے۔ اسے پنجاب کی جیل میں رکھا جائے اور اس دوران برا برتاؤ نہ کیا جائے۔
-بھارت ایکسپریس
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…