انٹرٹینمنٹ

Mita Vashisht: میتا وششٹ: فلم ’درشٹی‘ کے لیے ملنے والے ایوارڈ سے میتا وششت لاعلم تھیں، 20 سال بعد معلوم اس کا علم ہوا

Mita Vashisht: شو بز انڈسٹری میں اداکارہ میتا وششت کے30 سال  مکمل ہوچکے ہیں  ۔انہوں نے فلم  انڈسڑی سے لے کر ٹی وی انڈسٹری  میں اپنا مقام بنایا ہے وہ قابل  تعریف ہے ۔  ان کایہ سفر کتنا طویل یہ بار بار کہنے والی نہیں ہے۔آج بھی وہ اپنے تمام کرداروں کے لیے اپنا ہوم ورک کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ میتا وششت جلد ہی نصرت بھروچا کی ہارر فلم چھوری میں بھانو دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بہت سی باتیں بتائی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی معروف اداکارہ میتا وششت آج 55 برس کی ہو گئیں۔ اداکارہ نے اس انڈسٹری میں آنے کے بعد کئی ٹی وی سیریلز اور فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ہر کردار کو بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے، جس کے لیے انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ میتا وششت کو تقریباً 20 سال بعد کسی فلم کے لیے ایوارڈ ملنے کا علم ہوا۔ آئیے آپ کو اس خاص موقع پر اداکارہ سے جڑی کہانی سناتے ہیں۔

سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘درشٹی ‘ میں بھی نظر آئیں۔ فلم کی کہانی ایک اعلیٰ متوسط ​​طبقے کے خاندان پر مبنی تھی، اس فلم میں کافی ڈرامہ تھا۔ اس فلم میں میتا وششت نے اہم کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں بہترین معاون کردار کا ایوارڈ ملا۔ لیکن حیران کر دینے والی  بات یہ ہے کہ میتا کو اس ایوارڈ کا کوئی علم نہیں تھا۔ اسے خود 20 سال بعد اس کا علم ہوا۔

میتا وششت کے کیریئر کی بات کریں تو اداکارہ نے 1989 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی پہلی فلم ‘چاندنی’ تھی، جس میں انہوں نے سری دیوی کی دوست کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے درشٹی ، قصبہ، تال، ینگستان اور رہسیہ جیسی فلموں میں کام کیا۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ ٹی وی میں بھی کام کرتی رہی ۔  شیام بینگل کے وہ بھارت ایک کھوج سیریل، سوابھیمان، ہپ ہپ ہرے جیسے کئی سیریلز میں نظر آئی تھیں۔ لیکن ٹی وی کی دنیا میتا وششت میں اداکارہ کی اصل پہچان سیریل کی کہانی ‘گھر گھر سے’ بنی تھی۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اس فلم کا بجٹ اتنا کم تھا کہ سڑک پر کارمیں کپڑے بدلتی تھیں ودیا بالن، ریلیز کے بعد کی تھی زبردست کمائی

ودیا بالن نے کئی شاندارفلمیں کی ہیں۔ وہیں ایک فلم کا بجٹ کم ہونے کی…

16 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

3 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

4 hours ago