کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ اور 1984 کے سکھ فسادات مخالف فسادات کے ملزم جگدیش ٹائٹلر کی مشکلات میں کم ہوتی ہوئی نہیں نظر آرہی ہیں۔ حادثہ کے 39 سال بعد فسادات کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے آج ایک بار پھرجگدیش ٹائٹلرکوبلایا ہے۔
کانگریس لیڈرجگدیش ٹائٹلر1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق دہلی کے پُل بنگش گرودوارہ معاملے میں اپنی آواز کا نمونہ دینے کے لئے آج سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے، جہاں آگے کی کارروائی جاری ہے۔ سینٹرل فورنسک سائنس لیب (سی ایف ایس ایل) آواز کے نمونے کی جانچ کرے گا۔
ایک افسر نے بتایا کہ دہلی کے پُل بنگش علاقے میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں آواز کا نمونہ لینے کے لئے سی بی آئی نے کانگریس لیڈرجگدیش ٹائٹلرکو طلب کیا ہے۔
کیا ہے معاملہ؟
افسر نے بتایا کہ ایجنسی کو 39 سال پرانے سکھ مخالف فسادات کے معاملے میں نئے ثبوت ملے ہیں، جس کے بعد ٹائٹلرکی آواز کا نمونہ لینے کی ضرورت پڑی۔ فسادت کے دوران پُل بنگش علاقے میں مبینہ طور پرتین لوگ مارے گئے تھے۔ سال 1984 میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کی ان کے سکھ حامیوں کے ذریعہ قتل کئے جانے کے بعد ملک میں سکھ برادری پر مبینہ طورپرپُرتشدد حملے کئے گئے تھے۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…