قومی

Haryana Violence: گروگرام مسجد پر حملے میں امام کی موت، ہریانہ تشدد میں اب تک تین افراد ہلاک

Haryana Violence: ہریانہ پولیس کے مطابق یہاں پڑوسی ضلع نوح میں وشو ہندو پریشد کے جلوس کو روکنے کی کوشش پر پھوٹ پڑنے والا تشدد گروگرام تک پھیلنے کے بعد سیکٹر 57 کے علاقے میں ایک 26 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ، ہجوم نے فائرنگ بھی کی جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت بہار کے رہنے والے سعد کے طور پر ہوئی ہے۔ نوح سے پھیلنے والی ”شدید فرقہ وارانہ کشیدگی” کے نتیجے میں یہ تیسری موت ہے۔

پولیس کے مطابق ہجوم آدھی رات کے بعد سیکٹر 57 میں واقع انجمن مسجد کے پاس پہنچا۔ ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے مسجد میں موجود لوگوں پر گولیاں چلائیں اور مسجد کو بھی آگ لگا دی۔ پیر کے روز دو ہوم گارڈز ہلاک اور کم از کم 15 دیگر زخمی ہو گئے جن میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، پیر کو نوح ضلع میں ایک ہجوم نے وشو ہندو پریشد کے جلوس کو روکنے کی کوشش کی،  پتھراؤ کیا اور کاروں کو بھی آگ لگا دی۔

جیسے ہی مسلم اکثریتی نوح میں تشدد کی خبر پھیلی، سوہنا میں مشتعل ہجوم نے چار گاڑیوں اور ایک دکان کو نذر آتش کر دیا، جو بظاہر اس کمیونٹی کے لوگوں کی تھیں۔ نوح اور سوہنا میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ تاہم منگل کو کسی تازہ تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نوح اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے پیر کو کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ’’سخت ترین کارروائی‘‘ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں- Haryana Violence: نوح کے بعد سوہنا میں تشدد، فسادیوں نے گاڑیوں کو لگائی آگ، دو ہوم گارڈ ہلاک، انٹرنیٹ سروس معطل

چیف منسٹر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ، ”آج کا واقعہ افسوسناک ہے۔ میں تمام لوگوں سے ریاست میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ قصورواروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا، اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

18 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago