قومی

Lok Sabha Election 2024: ” کوئی ہٹ کر، تو کوئی سٹ کر” جینت چودھری کے متعلق اوم پرکاش راج بھر کا بڑا دعویٰ، اکھلیش کی تشویش میں اضافہ

UP Politics: لوک سبھا انتخابات سے پہلے اتر پردیش میں سیاست تیز ہے۔ سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔ اپوزیشن پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو کسی نہ کسی معاملے پر حکمراں جماعت بی جے پی کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں ایس پی سربراہ کو بھی بی جے پی کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس دوران بی جے پی کی حلیف پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر کا ایک بیان سامنے آرہا ہے۔ ایس پی اتحاد سے الگ ہونے والے جینت کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جینت کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی، ان کے آنے سے این ڈی اے کو بڑا فائدہ ہوگا۔

او پی راج بھر نے پی ایم مودی کو لے کر بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتیں کوئی ہٹ کر، تو کوئی سٹ کر انہیں وزیراعظم بنانا چاہتی ہیں۔ اس کے ساتھ کہا جاتا ہے کہ جینت کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی، ان کے آنے سے این ڈی اے کو بڑا فائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی او پی راج بھر نے اپنے وزیر بننے کے بارے میں کہا کہ ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد میں وزیر بنوں گا۔ جینت کو بھی کابینہ میں جگہ دینی ہے، اس لیے کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ممی چکرورتی نے دیا استعفیٰ، لوک سبھا الیکشن سے پہلے ممتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا

ہم نے ہی کی تھی جینت کے ساتھ بات چیت کا آغاز

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راج بھر نے دعویٰ کیا کہ جینت کے ساتھ بات چیت کی شروعات انہوں نے ہی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جینت اپنے بیٹے ارون راج بھر کی شادی کے دوران وارانسی آئے تھے، جب انہوں نے اتحاد کا مسئلہ اٹھایا تھا اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ آج جینت چودھری انڈیا اتحاد چھوڑ کر این ڈی اے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago