علاقائی

Wrestler Sakshi Malik: “برج بھوشن کے تمام ساتھیوں کو ہٹا دو، ورنہ ہم سڑکوں پر نکلیں گے…”، ساکشی ملک نے حکومت کو دوبارہ احتجاج کرنے کا دیا انتباہ

سابق ہندوستانی خاتون ریسلر ساکشی ملک سمیت ملک کے کئی ٹاپ ریسلرز نے ایک بار پھر حکومت کو احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ ساکشی ملک نے ایک ویڈیو جاری کرکے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو اتر پردیش ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر بنائے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ کے تمام ساتھیوں کو فوراً ان کے عہدے سے برخاست کیا جائے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اسے ایک بار پھرزبردست احتجاج کیا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں کرن بھوشن شرن سنگھ کو اتر پردیش ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد ساکشی ملک کے ساتھ بجرنگ پونیا سمیت کئی پہلوان ان کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں اور کرن بھوشن شرن سنگھ کو اتر پردیش ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر بنائے جانے پر اعتراض کیا ہے۔ دوسری جانب یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) کے ذریعے ریسلنگ فیڈریشن کی معطلی ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے بعد سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سنجے سنگھ کو سابق انڈین ریسلنگ فیڈریشن اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ سنجے سنگھ کے صدر بنتے ہی ان کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔

ساکشی ملک نے یہ بات کہی۔

اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ہمیں یہ معلوم ہوا کہ سنجے سنگھ نے یو ڈبلیو ڈبلیو کے ساتھ کچھ خصوصی مراعات دیئے گئے ہیں اور معطلی ہٹا دی گئی ہے۔ میں نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے لیکن میں برج بھوشن اور ان کے لوگوں کو فیڈریشن چلانے اور خواتین پہلوانوں کو ہراساں کرنے نہیں دوں گی۔

جلد بات چیت کے بعد حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ساکشی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا ہے، ‘اگلے کچھ دنوں میں ہم احتجاج میں شامل تمام لوگوں سے بات کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔’ساکشی نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے، ‘میری حکومت سے گزارش ہے کہ برج بھوشن سے جڑے لوگوں کو ریسلنگ فیڈریشن سے نکال کر کسی ایسے شخص کو اس عہدہ پر فائز کیا جائے جس کی شبیہ صاف اوراس کے اندار قابلیت ہو ۔

یہ الزامات بی جے پی ایم پی پر لگائے گئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ملک کے سرکردہ خواتین اور مرد پہلوانوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ تاہم، بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں سیاسی سازش کے تحت پھنسایا جا رہا ہے۔ پہلوان بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت کئی پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ سات پہلوانوں نے بی جے پی ایم پی کے خلاف جنسی ہراسانی کے دو کیس درج کرائے تھے۔ ان میں سے ایک معاملہ ایک نابالغ پہلوان نے درج کروایا تھا، حالانکہ اس نے بعد میں اپنا بیان واپس لے لیا تھا، لیکن بالغ پہلوانوں کی شکایت پر درج کیے گئے مقدمے میں دفعہ 354، 354-A اور D کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago