قومی

Assam Assembly Elections 2026: مولانا بدرالدین اجمل کے لئے مصیبت بن گیا آسام اسمبلی الیکشن، جمعیۃ علماء ہند نے نوٹس جاری کرکے 24 گھنٹے میں طلب کیا جواب، جان کررہ جائیں گے حیران

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند نے اپنی اصولی پالیسی کی روشنی میں جمعیۃ علماء آسام کے صدر، آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یوڈی ایف) کے قومی صدراور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی سے حالیہ انتخابی مہم کے دوران ایک فرقہ پرست سیاسی جماعت کے ساتھ مبینہ اتحاد اوراعلانیہ حمایت کے سلسلے میں 24 گھنٹوں کے اندرتحریری وضاحت طلب کی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی جانب سے جاری کرہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعیۃ کے اکابررحمہم اللہ نے آزادی کے فوری بعد مجلس عاملہ کے تاریخی اجلاس منعقدہ 17۔ 18 اگست 1951، زیرصدارت شیخ الاسلام مولانا سیدحسین احمد مدنیؒ، انتخابات اورووٹ سے متعلق ایک واضح، اصولی اورغیرمبہم پالیسی منظورفرمائی تھی، جس کی توثیق بعد کے متعدد اجلاسوں میں بھی کی جاتی رہی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند نے دی ہے یہ دلیل

جمعیۃ علماء ہند نے اپنی پالیسی میں طے کیا تھا کہ جمعیۃ کے اراکین اورذمہ داران کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ پرست جماعت سے کسی قسم کی وابستگی نہ رکھیں۔ اس کے برعکس انہیں صرف ایسی جماعتوں اورقوتوں کے ساتھ رہنے کی ہدایت دی گئی تھی، جوقومی یکجہتی، آئینی اقدار، جمہوری اصولوں اورتکثیری معاشرتی ڈھانچے کی بقا کی حامی ہوں۔

مولانا بدرالدین اجمل پرلگا یہ بڑا الزام

اس کے برعکس حالیہ انتخابی مہم میں مولانا بدرالدین اجمل قاسمی  نے ایک فرقہ پرست پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد اورہم نوائی کی ہے اوراس کی اعلانیہ حمایت حاصل کی ہے جوجمعیۃ علماء ہند کی پالیسی اوراس کے بنیادی اصولوں سے صریح انحراف ہے۔ اس پس منظرمیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندراپنا تحریری جواب مرکزی دفترکوارسال کریں اوریہ واضح کریں کہ مذکورہ طرزِعمل کن مقاصد، حالات اوربنیادوں پراختیارکیا گیا۔

سابق رکن پارلیمنٹ کو دینا ہوگا اطمینان بخش جواب

سابق رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کو بھیجے گئے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرموصولہ جواب اطمینان بخش نہ ہوا توتنظیمی ضابطے اوردستورکی روشنی میں مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جمعیۃ علماء ہند نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے اکابرکے طے کردہ اصولی موقف، آئینی اقدارکے تحفظ اورفرقہ وارانہ سیاست کی مخالفت کے موقف پرپوری مضبوطی کے ساتھ قائم ہے ۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

18 minutes ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

49 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

59 minutes ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

2 hours ago