-بھارت ایکسپریس
Delhi Police on Nikki Yadav Murder Case: نکی یادوقتل سانحہ میں اہم ملزم ساحل گہلوت کے علاوہ اس کے والد سمیت 5 دیگرافراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا، ‘ساحل کے والد ویریندر سنگھ کو تب گرفتار کیا گیا، جب پولیس نے جانچ کے دوران پایا کہ وہ جانتے تھے کہ اس کے بیٹے نے نکی کا مبینہ طور پر قتل کردیا تھا۔ ان پرآئی پی سی کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم ساحل گہلوت کے دوست، چچا زاد بھائی سمیت 4 دیگر افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔’ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا کہ ملزم ساحل اور نکی یادو نے اکتوبر 2020 میں ہی نوئیڈا کے ایک آریہ سماج مندر میں چپکے سے شادی کرلی تھی۔
واضح رہے کہ دہلی میں ساحل گہلوت نے اپنی لیو-ان پارٹنر نکی یادو کا قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق، ساحل گہلوت نے ان کے سامنے اپنا جرم قبول کرلیا تھا۔ پولیس نے پہلے بتایا تھا کہ ملزم ساحل نے 10 فروری کی صبح 9 بجے قتل کرنے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد دوسری خاتون سے شادی بھی کرلی اوراگلے دن واپس آکر نکی یادو کی لاش کو فریج میں رکھ دیا تھا۔
قتل کی سازش کرنے میں فیملی کا ہاتھ
دہلی پولیس نے نکی یادو قتل سانحہ میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ساحل گہلوت کے ساتھ قتل کی سازش کرنے میں اس کی فیملی اور اس کے دوست بھی شامل تھے۔ کرائم برانچ نے والد ویریندر سنگھ، بھائی آشیش اور نوین، دوست لوکیش اور امر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ نکی یادو کی لاش کو فریج میں چھپانے میں اس کے دوست اور چچا زاد بھائی نے ساتھ دیا تھا۔
سال 2020 میں ہی شادی کرچکے تھے ساحل اور نکی
پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ساحل اور نکی نے 2020 میں ہی نوئیڈا کے آریہ سماج میں شادی کرلی تھی۔ ساحل کی فیملی اس شادی سے ناخوش تھی، اس لئے وہ نکی یادو کو راستے سے ہٹانا چاہتے تھے۔ ساحل کی فیملی نے دسمبر 2022 میں اس کا رشتہ طے کردیا اور لڑکی والوں سے بات چھپائی کی ساحل گہلوت پہلے سے شادی شدہ ہے۔ پولیس نے ریمانڈ کے دوران ساحل اور نکی کی شادی کے سرٹیفکیٹ بھی برآمد کئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…