-بھارت ایکسپریس
Petrol-Diesel Prices Today: عالمی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 2:15 ڈالر یا 2.74 فیصدی گرکر76.34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، برینٹ کروڈ بھی 2.14 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 83 ڈالر پرآگیا ہے۔ ملک میں تیل کمپنیوں نے ہر صبح کی طرح آج بھی پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں ترمیم کی ہے۔ کئی ریاستوں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمتیں بدلی ہوئی نظرآرہی ہیں۔
مہاراشٹرمیں پٹرول کی قیمت 1.02 روپئے گھٹ کر 106.15 روپئے فی لیٹرہوگئی ہے۔ جبکہ ڈیژل یہاں 99 پیسے گرکر 92.67 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ حالانکہ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں ایندھن مہنگا ہی ہوا ہے۔ پنجاب میں پٹرول 22 پیسے اور ڈیژل 23 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اترپردیش میں بھی پٹرول-ڈیژل کی قیمت میں 22 پیسے کا اچھال نظرآرہا ہے۔ تمل ناڈو، راجستھان، ہریانہ اور کرناٹک میں بھی ایندھن کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
4 میٹرو شہروں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمت
دہلی میں پٹرول 96.72 روپئے اور ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر
ممبئی میں پٹرول 106.31 روپئے اور ڈیژل 94.27 روپئے فی لیٹر
کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر
ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہے نئی قیمت
صبح 6 بجے ہردن پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے اور نئی قیمت جاری کی جاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں ایکسائزڈیوٹی، ڈیلرکمیشن، ویٹ اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کی بنیادی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ پٹرول-ڈیژل ہمیں اتنا مہنگا خریدنا پڑتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…