عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کجریوال کے بعد دہلی کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ فی الحال اس سوال پر سسپنس برقرار ہے۔ ملک کے دارالحکومت کے سیاسی گلیاروں میں جہاں ایک طرف عام آدمی پارٹی کے تقریباً پانچ بڑے لیڈروں کے نام وزیراعلیٰ کے امیدوار کی دوڑ میں سرفہرست ہیں ،وہیں دوسری طرف یہ بھی سامنے آیا کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کون اہم کردار ادا کرے گا۔
آج عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی یعنی پی اے سی کا اجلاس شام کو سول لائنز میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اس میٹنگ میں جس نام کو حتمی شکل دی جائے گی اسے ایک دن بعد یعنی منگل (17 ستمبر 2024) کو ہونے والی عام آدمی پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں رکھا جائے گا اور پھر نام کا اعلان کیا جائے گا۔عام آدمی پارٹی کی پی اے سی میں اروند کیجریوال،بھگونت مان،منیش سسودیا،سنجے سنگھ،سندیپ پاٹھک،گوپال رائے،آتشی،این ڈی گپتا،درگیش پاٹھک،پنکج گپتا،راگھو چڈا،عمران حسین،راکھی برلان کے نام ہیں، جو مقننہ پارٹی کے لیڈر کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
دریں اثنا، اے اے پی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اروند کجریوال اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیاکی آج ملاقات ہوئی ہے۔ قومی راجدھانی کے اگلے وزیر اعلی کے نام پر دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ جبکہ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے کہا کہ وزیر اعلی کا استعفیٰ منظور ہوتے ہی پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بلائے گی۔ عام آدمی پارٹی کے پاس 60 ایم ایل اے ہیں۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں جس نام پر اتفاق ہوگا وہ دہلی کا اگلا وزیر اعلیٰ بنے گا۔ دہلی میں کام نئے سی ایم کے مطابق ہوگا۔
دہلی کے وزیراعلیٰ کی دوڑ میں کون کون سے نام آگے ہیں؟
اروند کجریوال کے بعد دہلی کا وزیراعلیٰ کون ہوگا، فی الحال اس دوڑ میں ایک ساتھ کئی نام چل رہے ہیں اور الگ الگ دعویداری کا بھی اندازہ لگایا جارہا ہے، جن ناموں کو سب سے آگے دیکھا جارہا ہے ان میں آتشی،سوربھ بھاردواج،راگھو چڈا،گوپال رائے،کیلاش گہلوت اور سنیتا کجریوال کا نام ہے۔درحقیقت، اروند کجریوال، جنہیں ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ کرپشن کیس میں تہاڑ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، نے اتوار (15 ستمبر 2024) کو ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو دن بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ وہ اس کرسی پر اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام انہیں ‘ایمانداری کا سرٹیفکیٹ’ نہیں دے دیتی۔
بھارت ایکسپریس۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…