علاقائی

Adani Group : اڈانی گروپ کینیا میں اپنی موجودگی سے متعلق فرضی  پریس ریلیز کی سختی سے تردید کی

ملک کے دوسرے امیر ترین صنعت کار گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ نے کینیا میں گروپ کی موجودگی کے حوالے سے فرضی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ تو گروپ اور نہ ہی اس کی کسی کمپنی یا ذیلی ادارے نے کینیا سے متعلق معاملات کے حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی ہے۔

16 ستمبر 2024 کواڈانی گروپ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر کینیا میں ہماری موجودگی کے حوالے سے کئی جعلی پریس ریلیز گردش کر رہے ہیں جس کی سرخی ہے ‘اڈانی گروپ بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے’ ساتھ والی پریس ریلیز بھی ہے۔ شامل اڈانی گروپ نے اپنے بیان میں کہا، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اڈانی گروپ یا اس کی کمپنی یا کسی ذیلی کمپنی نے کینیا کے حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے۔

اڈانی گروپ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا، “ہم اس دھوکہ دہی کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہر کسی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان فرضی فراڈ ریلیز کو نظر انداز کریں۔” بیان میں، کمپنی نے کہا کہ وہ اس طرح کے جھوٹ پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ اڈانی گروپ نے میڈیا اور بااثر لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اڈانی گروپ پر کوئی بھی مضمون یا خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق اور ذرائع کی تصدیق کریں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago