قومی

NDA Manifesto Released: این ڈی اے کا انتخابی منشور جاری، روزگار، کسان کو عزت، اور ہر خاتون کو بااختیار بنانے کا اعلان

نئی دہلی: پٹنہ میں جمعہ کے روز نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے لیے اپنا مشترکہ منشور جاری کیا۔ دارالحکومت کے ہوٹل موریہ میں منعقد پریس کانفرنس میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے منشور جاری کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، لوجپا (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان، ’ہم‘ پارٹی کے سربراہ جیتن رام مانجھی اور آر ایل ایم کے اپندر کشواہا سمیت این ڈی اے کے تمام سینئر لیڈران موجود تھے۔

منشور میں روزگار، تعلیم، صحت، خواتین کے بااختیار بنانے اور کسانوں کی خوشحالی پر خاص زور دیا گیا ہے۔ این ڈی اے نے کہا کہ یہ سنکلپ پترا بہار کو اگلے پانچ برسوں میں آتم نربھر، ترقی یافتہ اور جدید ریاست بنانے کا روڈ میپ ہے۔

این ڈی اے نے ہر نوجوان کے ’سنہرے مستقبل کی گارنٹی‘ کا وعدہ کیا ہے۔ منشور کے مطابق، ایک کروڑ سے زائد سرکاری نوکریاں اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ ہر ضلع میں میگا اسکل سینٹر قائم کیے جائیں گے، جو عالمی معیار کے ’گلوبل اسکلنگ سینٹر‘ کے طور پر ترقی دیے جائیں گے۔

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ’وزیر اعلیٰ خواتین روزگار یوجنا‘ کے تحت دو لاکھ روپے تک کی مالی امداد دی جائے گی۔ ایک کروڑ خواتین کو ’لکھپتی دیدی‘ اور ’کوٹپتی مشن‘ کے ذریعے کاروبار سے جوڑا جائے گا تاکہ وہ خودمختار بن سکیں۔

کسانوں کے لیے ’کسان سمان اور ایم ایس پی گارنٹی یوجنا‘ لائی جائے گی۔ ہر کسان کو ہر سال 3,000 روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ پنچایت سطح پر دھان، گیہوں، دالیں اور مکئی کی خرید ایم ایس پی پر یقینی بنائی جائے گی۔ ایک لاکھ کروڑ روپے کی زرعی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے ماہی پروری، دودھ اور زراعتی مشن کو رفتار دی جائے گی۔

منشور میں کے جی سے پی جی تک مفت اور معیاری تعلیم دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ہر ضلع کے اسکولوں کی حالت بہتر کی جائے گی اور عالمی معیار کے ’ورلڈ کلاس ایجوکیشن اسٹیٹ‘ قائم کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبے میں ہر ضلع میں میڈیکل کالج اور جدید سپر اسپیشلٹی اسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔

این ڈی اے نے بہار میں 7 نئے ایکسپریس ویز، 3,600 کلومیٹر ریل پٹریوں کی جدید کاری اور 4 نئے شہروں میں میٹرو سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صنعتی انقلاب کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 10 نئے انڈسٹریل پارک اور ’میک اِن بہار‘ مشن شروع کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…

17 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

57 minutes ago

Adani’s Kutch Copper Plans: اڈانی کی کَچھ کاپر کا بڑا توسیعی منصوبہ، تانبے کی اسمیلٹنگ صلاحیت دوگنی کرکے 10 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی تیاری

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…

1 hour ago

Nepal Budhi Gandaki Flood: نیپال میں پھر بحران، بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب سے یوپی اور بہار تک خطرہ، کئی پل بہے، 10 افراد لاپتہ

نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…

2 hours ago

Rinku Singh Landed A Job Mopping Floors: معاشی بحران سے جوجھ رہا تھا خاندان، رنکو سنگھ کو ملا پونچھا لگانے کا کام، لیکن نہیں مانی ہار

ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…

2 hours ago