قومی

President Droupadi Murmu : صدر دروپدی مرمو نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی پر پیش کیا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 31 اکتوبر: صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کے روز بھارت کے پہلے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صدر مرمو نے نئی دہلی کے سردار پٹیل چوک پر واقع ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور راشٹرپتی بھون کے گن تنتر منڈپ میں بھی ان کے احترام میں پھولوں کی نذر پیش کی۔

صدر مرمو نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ سردار پٹیل ایک عظیم محبِ وطن، دوراندیش رہنما اور قوم ساز تھے، جنہوں نے اپنی غیر متزلزل عزم، جرات اور مضبوط قیادت سے ملک کے اتحاد کا تاریخی کارنامہ انجام دیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان کی قوم پرستی، خدمتِ خلق اور یکجہتی کی روح ہم سب کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ آئیے، قومی یکجہتی کے دن کے موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ایک مضبوط، پرامن اور شاندار بھارت کی تعمیر کے لیے متحد رہیں‘‘۔‘‘

اس موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی گجرات کے ایکتا نگر میں واقع ’اسٹیچو آف یونٹی‘ پر سردار پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے جوش و احترام کے ساتھ پٹیل کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ پریڈ میں شرکت کی۔ یہ پریڈ خواتین اہلکاروں کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس کی سربراہی گجرات کیڈ کے آئی پی ایس افسر سمرن بھاردواج نے کی۔ وزیرِ اعظم مودی نے ہزاروں شرکاء کے ساتھ سردار پٹیل کی 150ویں جینتی پر قومی اتحاد کی حلف برداری بھی کی۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل، جنہیں “آئرن مین آف انڈیا” کہا جاتا ہے، 31 اکتوبر 1875 کو گجرات کے نانڈیا میں پیدا ہوئے۔ وہ آزادی کے بعد بھارت کے پہلے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ بنے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ 560 سے زائد ریاستوں کو بھارتی اتحاد میں شامل کرنا تھا، جس سے ملک ایک مضبوط اور متحد قوم کے طور پر ابھرا۔ ان کی قیادت اور عزم نے بھارتی تاریخ میں ناقابلِ فراموش نقوش چھوڑے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

JAISHANKAR SLAMS PAKISTAN AT UN: ’ایک دہشت گرد ملک مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے…‘ UNGA میں ایس جے شنکر کا پاکستان پر دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…

10 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

12 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

59 minutes ago