قومی

Women Reservation Bill: ”خواتین کا صبر سمندر جیسا، راجیو گاندھی کے بل کی حمایت کروں گی، یہ راجیو گاندھی کا خواب“: خواتین ریزرویشن بل پرسونیا گاندھی کا خطاب

Sonia Gandhi on Parliament Special Session 2023: کانگریس کی سابق صدرسونیا گاندھی نے نئے پارلیمنٹ میں پہلی بارخطاب کرتے ہوئے خواتین ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن بل) پربحث میں حصہ لیا۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ میں اس بل کی حمایت میں ہوں۔ کانگریس کی طرف سے میں ناری شکتی وندن بل 2023 کی حمایت میں کھڑی ہوں۔ دراصل، وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز خواتین ریزرویشن بل کو ناری شکتی وندن بل کے طور پر نیا نام دیا ہے۔

سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی ناری (ہندوستانی خواتین) نے سب کے لئے کام کیا ہے۔ خواتین کے صبر کا اندازہ لگانا بے حد مشکل بھرا کام ہے۔ ہندوستانی خواتین نے کبھی شکایت نہیں کی ہے۔ خواتین میں سمندر کی طرح صبرہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے عظیم ملک کی ماں ہیں۔ ہرمحاذ پرخواتین نے مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مقابلہ کیا ہے۔ عورت قربانی کی مثال ہے۔ عورت کے صبر کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ عورت میں سمندرکی طرح صبرہوتا ہے۔ خواتین ریزرویشن بل سب سے پہلے کانگریس نے پاس کیا تھا۔ میں اس بل کی حمایت کرتی ہوں۔ راجیو گاندھی جی کا خواب ابھی ادھورا پورا ہوا ہے۔

بل کو فوری عملی جامہ پہنایا جائے: سونیا گاندھی

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ اس بل کو فوراً عمل میں لایا جائے۔ اگراس بل کو لانے میں تاخیرکی جاتی ہے تو اس کی وجہ سے خواتین کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بل کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی لے کرآئے تھے۔ اس وقت یہ بل راجیہ سبھا میں سات ووٹوں سے گرگیا تھا۔ یہ بل راجیو گاندھی کا خواب تھا۔ بعد میں وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کی قیادت میں کانگریس حکومت نے اسے منظور کرایا۔ اس کا نتیجہ ہے کہ مقامی سطح پر ہمارے پاس 15 لاکھ منتخب ہوئی خواتین لیڈر ہیں۔

اس سے قبل لوک سبھا اورراجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ آج لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن بل) پر بحث ہورہی ہے۔ اس سے قبل سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ راجیو گاندھی کا خواب تھا۔ یہ راجیو گاندھی کا لایا گیا بل تھا۔ ایک دن پہلے پارلیمنٹ پہنچنے پرسونیا گاندھی سے جب حکومت کی طرف سے لوک سبھا میں بل لائے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ہے، اپنا ہے، پہلے ہم نے ہی یہ بل لایا تھا، جو راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا، لیکن یہ لوک سبھا میں پھنس گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago