قومی

JIH Qasas 2.0: مسلمان وسیع تر سماج سے تعامل، مکالمہ اور عوامی ذہن سازی کے لیے محنت کریں : امیر جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی کے جامعہ نگر میں واقع مرکز جماعت اسلامی ہند  میں دو روزہ قصص 2.0 میڈیا ماسٹری بوٹ کیمپ انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مسلمانوں کے وسیع تر سماج  سے براہ راست تعامل اور مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ دوروزہ ورک شاپ کے اختتامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے وابستہ افراد کو متوجہ کیا کہ وہ اپنی سوچ اور سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں۔  انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ صرف اندرونی کمیونٹی مکالمے تک محدود نہ رہیں بلکہ وسیع تر سماج کے ساتھ مسلمانوں کو جوڑنے کی مثبت کوششوں کو فروغ دیں۔

’ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے میدان میں نوجوان نسل کو آگے بڑھائیں‘

سید سعادت اللہ حسینی نے نوجوان نسل کی تربیت اور رہنمائی پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان فطری طور پر ٹیکنالوجی سے قریب ہوتے ہیں اور وہ جنریشن زیڈ کی زبان سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے میدان میں نوجوان نسل کو آگے بڑھائیں تاکہ وہ اس میدان میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے وسیع تر میڈیا برادری کے ساتھ باقاعدہ نیٹ ورکنگ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔سید سعادت اللہ حسینی نے صحافیوں، میڈیا نمائندوں اور ایڈیٹروں سے رابطے بڑھانے پر زور دیا تاکہ پیشہ ورانہ روابط اور باہمی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے اور مثبت رخ پر رائے عامہ کو ہموار کیا جا سکے ۔

 دو روزہ بوٹ کیمپ قصص 2.0 مقصد

دو روزہ بوٹ کیمپ قصص 2.0 جماعت اسلامی ہند کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔ اس ورک شاپ میں صحافیوں، اسکالرز، طلبہ، میڈیا پروفیشنلز اور جماعت اسلامی کے ریاستی میڈیا ذمہ داروں  نے شرکت کی۔ اس ورک شاپ میں تربیتی سیشنز، مباحث،  فیلڈ وزٹس شامل تھے۔ پروگرام میں لیکچرز، میڈیا ورکشاپس، بڑے میڈیا اداروں کے تعلیمی دورے ، عوامی رائے، جمہوریت کو درپیش خطرات، میڈیا اور کمیونٹی تعلقات پر پینل ڈسکشنز بھی شامل تھے۔سینئر صحافی رشید قدوائی، ضیا الاسلام، آدتیہ مینن اور دیگر ماہرین نے مؤثر میڈیا کمیونی کیشن، میڈیا اور ملی سماجی تنظیموں کے درمیان فاصلے کم کرنے اور نیوز روم کے طریقہ کار کو  بہتر طریقے سےسمجھنے کے بارے میں خصوصی معلومات فراہم کیں۔ ورک شاپ میں میڈیا اسٹریٹجی، ادارہ جاتی ترقی، اے آئی پر مبنی تخلیقی مواد اور سوشل میڈیا سے وابستگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پروگرام کا اختتام ایک اوپن سیشن اور انٹرایکٹو گفتگو کے ساتھ ہوا جس میں شرکاء نے اپنے تجربات اور خیالات کا آزادانہ تبادلہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

11 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago