قومی

Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کو کالی باغ قبرستان میں آج صبح 10 بجے کیا جائے گا سپرد خاک

Mukhtar Ansari Death: غازی پور کی محمد آباد اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محمد صہیب انصاری نے بتایا کہ ان کے چچا مختار انصاری کو ہفتہ کی صبح 10 بجے یوسف پور محمد آباد (غازی پور) کے کالی باغ قبرستان میں دفنایا جائے گا۔ ایم ایل اے انصاری نے ‘X’ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کے چچا مختار انصاری کا کل رات انتقال ہوگیا ہے اور انہیں ہفتہ کی صبح 10 بجے یوسف پور محمد آباد (غازی پور) کے کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

اس سے پہلے، باندہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد، مختار انصاری کی لاش کو غازی پور ضلع کے محمد آباد یوسف پور میں واقع ان کی آبائی رہائش گاہ لے جایا گیا ہے۔ ادھر محمد آباد یوسف پور میں دکانیں اور بازار بند ہیں اور لوگ مختار کی لاش کا انتظار کر رہے ہیں۔ باندہ کے رانی درگاوتی میڈیکل کالج سے پوسٹ مارٹم کے بعد، مختار انصاری کی لاش کو لے کر 26 گاڑیوں کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شام 5.45 بجے غازی پور کے لیے روانہ ہوا۔ قافلہ رات تقریباً 9 بجے کوشامبی سے گزرا اور آدھی رات کے بعد غازی پور پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں- Mukhtar Ansari Death: مختارانصاری کی موت کے 24 گھنٹے کے اندر یوگی حکومت نے لیا بڑا فیصلہ، اب ان الزامات کی ہوگی جانچ

قافلے میں موجود مختار کے وکیل نسیم حیدر نے بتایا کہ انصاری کی لاش ان کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری، بہو نکہت انصاری اور دو کزنوں کے حوالے کر دی گئی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس اہلکاروں کی 24 گاڑیاں قافلے میں شامل ہیں اور دو گاڑیاں انصاری کے خاندان کی ہیں۔ مختار کی لاش کا پوسٹ مارٹم باندہ میں کیا گیا، جو محمد آباد (غازی پور) سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے اور لاش کو فتح پور، کوشامبی، پریاگ راج، بھدوہی اور وارانسی اضلاع سے ہوتے ہوئے ان کی آبائی رہائش گاہ لے جایا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

45 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago