قومی

Mukhtar Ansari Death News: ایس پی ایم ایل اے مہیندر یادو کا متنازعہ بیان، سی ایم یوگی اور ڈپٹی سی ایم کو بتایا اصلی مافیا

Mukhtar Ansari Death News: مختار انصاری انتقال کر گئے ہیں۔ مختار کا جمعرات کی شام باندہ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سیاسی بیان بازی بھی شروع ہو گئی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کے مطابق مختار انصاری کی پوری زندگی جرائم کی دنیا میں جرائم کرنے میں گزری اور اسی لئے مختار کو جیل میں اپنے دن گزارنے پڑے۔ مختار کو کئی مقدمات میں سزا ہوئی، ایسے میں مختار انصاری کی موت کو سیاسی اہمیت بھی دی جا رہی ہے۔

بستی ضلع کی قانون ساز اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اور ضلع صدر مہندر ناتھ یادو نے مختار انصاری کی موت کے سوال پر ایک بیان دیا ہے۔ صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایم ایل اے مہیندر نے کہا کہ آپ جیسے میڈیا والے کسی بھی لیڈر کو مافیا کہتے ہیں۔ مختار انصاری کئی بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور وہ غریبوں کے مسیحا تھے۔

مختار انصاری کو بتایا رابن ہڈ

مختار انصاری کو رابن ہڈ کا اوتار قرار دیتے ہوئے ایس پی ایم ایل اے نے کہا کہ جو شخص لوگوں کی مدد کرتا تھا وہ مافیا کیسے ہو سکتا ہے۔ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ایس پی ایم ایم ایل اے نے کہا کہ جو لوگ غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور ان پر تشدد کر رہے ہیں، یہی نہیں وہ لوگ جنہوں نے عہدہ پر رہتے ہوئے اپنے مقدمات واپس لیے ہیں، ایسے لوگ مافیا کے زمرے میں آتے ہیں۔ مہندر یادو نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کو ریاست کا اصلی مافیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا انہیں مافیا کہے نہ کہ رابن ہڈ مختار انصاری کو جو غریبوں کے مسیحا تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کو کالی باغ قبرستان میں آج صبح 10 بجے کیا جائے گا سپرد خاک

ایس پی کی جانب سے مختار انصاری کی موت کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے مختار کی موت کو قتل قرار دیا اور کچھ نے مختار انصاری کو شہید بھی کہا۔ اسی سلسلے میں بستی ضلع کے ایس پی ایم ایل اے نے مختار کو مسیحا اور رابن ہڈ کہا ہے۔ بتادیں کہ مختار انصاری کی موت کے بعد مختلف جماعتوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago