بھارت ایکسپریس۔
امریکی مسلمانوں پر اثرانداز ہونے والے رجحانات کا جائزہ لینے والے سماجی پالیسی اور مفاہمت کے ادارے کے ۲۰۲۰ ءمیں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق امریکہ میں ۲۷۰۰ سے زائد مساجد ہیں۔ ۲۰۱۰ ءاور ۲۰۲۰ ءکے درمیان امریکہ میں مساجد کی تعداد میں ۳۰ فی صد سے زائد اضافہ ہوا۔
ذیل میں امریکہ کی بہت سی مساجد میں سے چند کا ذکر کیا جا رہا ہے:-
اسلامک سینٹر آف امریکہ (ڈیئربورن، مشی گن)
’اسلامک سینٹر آف امریکہ‘کے نام سے امریکہ کی سب سے بڑی مسجد ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں واقع ہے۔ ۲۰۰۵ ءمیں تعمیر ہونے والی اس مسجد کے ۱۰ منزلہ بلند مینار اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس مسجد میں ایک ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔
دارالسلام مسجد (ابیکیو، نیو میکسیکو)
ریاست نیومیکسیکو کے شہر ابیکیو میں دریا کے اُس پار جنوب مغربی اڈوبی طرز تعمیر پر بنائی گئی مسجد دار السلام صحرائی ماحول سے مطابقت رکھتی ہے۔ یہ مسجد دارالسلام کمپلیکس کا حصہ ہے۔ دارالسلام ایک غیرمنفعتی گروپ ہے جو غیر مسلموں کی اسلام کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد کرتا ہے اور مسلمانوں کے اسلام پرعمل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔
دیانت سینٹر آف امریکہ (لینہم، میری لینڈ)
دن بھر کے روزے کے بعد روزہ دار ’دیانت سینٹر آف امریکہ‘ میں افطارسے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ریاست میری لینڈ کے شہر لینہم میں واقع اس مرکز کو ’ ٹرکِش امیریکن کمیونٹی سینٹر ‘ بھی کہتے ہیں۔ اس سینٹر میں ایک مسجد اور ایک روایتی ترکی حمام بھی ہے۔
گریٹر ٹولیڈو کا اسلامک سنٹر (پیریزبرگ، اوہائیو)
مکئی کے کھیتوں کے پیش منظر میں ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں واقع ’دا اسلامک سنٹر آف گریٹر ٹولیڈو‘نامی مسجد کا ایک منظر۔ اس مسجد میں ۲۳ قومیتوں کے لوگ نماز ادا کرتے ہیں اور یہ ٹولیڈو کے علاقے میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے مرکز کا کام بھی دیتی ہے۔ (تصویر جم ویسٹ/الَمی)
اسلامک کلچرل سینٹر آف نیویارک (نیویارک سٹی، نیویارک)
نیویارک کا اسلامک کلچرل سینٹر، نیویارک شہر میں ایک مسجد کے طور پر تعمیر کی جانے والی پہلی عمارت تھی۔ ۱۹۹۱ ءمیں تعمیر کی گئی یہ مسجد مقامی مسلم کمیونٹی کو بہت سی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کے ممبران بین المذاہب سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں۔
(تصویر اسٹین ہونڈا/اے ایف پی/گیٹی امیجز)
یونائیٹڈ اسلامک سینٹر (پیٹرسن، نیو جرسی)
ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن کی ’یونائیٹڈ اسلامک سنٹر‘ نامی مسجد میں ایک آدمی نماز پڑھ رہا ہے۔ نیویارک سٹی کے میٹرو پولٹن کے علاقے میں واقع یہ مسجد بنیادی طور پر روایتی عثمانی طرزِ تعمیر پر بنائی گئی ۔۴۰ برس سے مسلمان کمیونٹی کے لوگ یہاں نماز پڑھتے چلے آ رہے ہیں۔ (تصویر میل ایونز/اے پی)
بشکریہ سہ ماہی اسپَین میگزین، شعبہ عوامی سفارت کاری، پریس آفس، امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی
بھارت ایکسپریس۔
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…