بھارت ایکسپریس۔
Mukhtar Ansari Funeral: مئو کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو سخت سیکورٹی کے درمیان غازی پور ضلع کے ان کے آبائی گاؤں یوسف پور، محمد آباد کے کالی باغ قبرستان میں سپردخان کردیا گیا ہے۔ مختارانصاری کی نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ نمازجنازہ میں عوامی سیلاب امنڈ آیا تھا۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے نعرے بازی بھی کی۔ جس کے بعد اب ڈی ایم نے سخت رخ اپنایا ہے۔ غازی پور کے ڈی ایم نے کہا کہ ایسے لوگوں کی ویڈیو گرافی ہوئی ہے۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
غازی پور کی ڈی ایم آریکا اکھوری نے کہا کہ جن بھی لوگوں نے نعرے بازی کی ہے، ان سب کی ویڈیو گرافی کرائی گئی ہے اورسب کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ کیونکہ ہم باربار اعلان بھی کر رہے تھے کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہے تو اس کے مطابق سب کو عمل کرنا چاہئے، جس نے بھی خلاف ورزی کی ہے، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اورمقدمہ درج کرایا جائے گا۔
ڈی ایم نے دی کارروائی کی وارننگ
مختارانصاری کے نمازجنازہ میں شامل ہونے آئے لوگوں نے اس دوران نعرے بازی کی تھی۔ کئی لوگ مختارانصاری زندہ آباد جیسے نعرے لگائے تھے، جس پرڈی ایم آریکا اکھوری نے کہا کہ نعرے بازی کرنے والوں کی ویڈیو گرافی کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس جس نے نعرے بازی کی ہے، اس کی جانچ کی جائے اور اس کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ڈی ایم اورایم پی افضال انصاری میں ہوئی بحث
مختارانصاری کی تدفین کئے جانے کے بعد رکن پارلیمنٹ افضال انصاری اورغازی پور کے ڈی ایم کے درمیان زبردست بحث بھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ چاہتا تھا کہ مختارانصاری کے آخری رسوم کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ جبکہ فیملی اس پرمتفق نہیں تھی۔ ایسے میں آخری رسوم کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس موضوع پراختلاف کھل کرسامنے آگیا۔ وہاں غازی پورکے ڈی ایم اورافضال انصاری کے درمیان بحث ہوئی۔ اس سے پہلے مختارانصاری کے آبائی گاؤں سے صبح تقریباً 10 بجے نمازجنازہ ادا کی گئی، جس میں ان کے رکن پارلیمنٹ بھائی افضال انصاری، بیٹے عمرانصاری اوربھتیجے رکن اسمبلی صہیب انصاری سمیت فیملی کے اراکین اورحامی شامل رہے۔ مختارانصاری کی نمازجنازہ میں گاؤں کے تمام لوگوں سمیت آس پاس کے کئی اضلاع سے بھی لوگ آئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…