-بھارت ایکسپریس
گاندھی نگر: ریلائنس اگلے 10 سالوں تک گجرات کے سبزتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ ریلائنس 2030 تک گجرات کی سبزتوانائی کی کھپت کا تقریباً نصف پیداوار کرے گی۔ اس کا اعلان ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 میں کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس بات کویقینی بنانے کے لئے کہ گجرات سبزترقی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرے، ریلائنس نے جام نگرمیں 5,000 ایکڑ کے دھیروبھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس کی تعمیرشروع کردی ہے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ اس سے بڑی تعداد میں سبزملازمتیں پیدا ہوں گی اورسبزمصنوعات اورمواد کی پیداوارممکن ہو سکے گی، جس سے گجرات سبز مصنوعات کا ایک سرکردہ برآمد کنندہ بن جائے گا۔
گجرات کو اپنی مادروطن اورکرم بھومی بتاتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ریلائنس نے ملک میں تقریباً 12 لاکھ کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کی ہے اوراس سرمایہ کاری کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ صرف گجرات میں کیا گیا ہے۔ ریلائنس 7 کروڑ گجراتیوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…
آج پریاگ راج میں یہ بحث چل رہی ہے کہ وقف بورڈ کی زمین پر…
بی سی سی آئی کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں نومنتخب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی…