Ram Mandir Inauguration: ایودھیا میں رام مندر کے پران پرتشٹھا پروگرام میں کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈران کی شرکت سے متعلق جاری قیاس آرائیوں اوررسہ کشی پربریک لگ گیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس پورے پروگرام کوآرایس ایس اوربی جے پی کا ایونٹ بتاکر کنارہ کشی کرلی ہے۔
کانگریس پارٹی نے واضح کیا ہے کہ نہ صرف سونیا گاندھی اور نہ ہی کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا اپوزیشن کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری بھی شرکت نہیں کریں گے۔ ان لیڈران نے رام مندر پران پرتشٹھا سے متعلق دعوت نامہ کومسترد کردیا ہے۔
کانگریس نے کیا کہا؟
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بیان جاری کرکے کہا کہ گزشتہ ماہ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی بورڈ کی چیئرمین سونیا گاندھی اورلوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کا دعوت ملا۔ بھگوان رام کی پوجا ارچنا کروڑوں ہندوستانی کرتے ہیں۔ مذہب انسان کا ذاتی معاملہ رہا ہے، لیکن برسوں سے بی جے پی اورآرایس ایس نے ایودھیا میں رام مندرکو سیاسی پروجیکٹ بنا دیا ہے۔
جے رام رمیش نے مزید کہا کہ واضح ہے کہ ایک نصف تعمیرشدہ مندرکا افتتاح صرف انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ 2019 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اورلوگوں کی آستھا کا احترام کرتے ہوئے، ملیکا ارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، ادھیررنجن چودھری نے اس تقریب کے لئے بی جے پی اورآرایس ایس کی دعوت کو احترام کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔ دراصک، 22 جنوری کو ہونے والے رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت 6 ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہوں گے۔
کون سے لیڈران نہیں ہوں گے شامل؟
سونیا گاندھی، ملیکا ارجن کھڑگے اورادھیر رنجن چودھری کے علاوہ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے حال ہی میں بتایا تھا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی تقریب میں شامل نہیں ہوں گی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے منگل (9 جنوری) کو الزام لگایا کہ ’’بی جے پی لوک سبھا الیکشن سے پہلے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے ذریعہ ’نوٹنکی‘ کررہی ہے۔ میں لوگوں کو مذہبی بنیاد پرتقسیم کرنے میں یقین نہیں رکھتی۔‘‘
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…