اسپورٹس

Rashid Khan Ruled Out: ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز سے پہلے افغانستان کو بڑا جھٹکا، پوری سیریز سے باہر ہوگئے راشد خان

 ہندوستان اورافغانستان کے درمیان 11 جنوری سے تین میچوں کی ٹی-20 سیریزکھیلی جائے گی۔ افغانستان کواس سیریزسے عین قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم کے تجربہ کارکھلاڑی راشد خان پوری سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راشد خان پوری سیریزمیں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ وہ پہلے ہی زخمی تھے۔ امید تھی کہ وہ ٹھیک ہو جائیں گے، لیکن ابھی تک فٹ نہیں ہوسکے۔

دراصل راشد خان کی کچھ عرصہ قبل سرجری ہوئی تھی۔ وہ اس سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوسکے۔ نیوز 18 کی ایک خبرکے مطابق افغانستان کے کپتان ابراہیم زادرن نے کہا کہ راشد خان سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ وہ بالکل فٹ نہیں بیٹھتے ہیں۔ راشد اس وقت بحالی سے گزررہے ہیں۔ افغانستان کے کپتان زدران کا کہنا ہے کہ راشد خان کے علاوہ ٹیم میں چند ہی کھلاڑی ہیں جن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

افغانستان نے ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے وقت راشد خان کو کپتان نہیں بنایا تھا۔ انتظامیہ کو پہلے ہی ان کے مکمل صحتیاب ہونے پرخدشہ تھا۔ افغانستان نے گیند بازی شعبے میں نوراحمد، نوین الحق، فرید احمد ملک، فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اورمحمد سلیم کو شامل کیا ہے۔ مجیب الرحمان نے کئی مواقع پراچھی گیند بازی کی ہے۔ نوین الحق اورنورمحمد کو بھی تجربہ ہے۔ تاہم  ہندوستانی ٹیم کو چیلنج دینا ان کے لئے آسان نہیں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اورافغانستان کے درمیان ٹی-20 سیریزکا پہلا میچ موہالی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد یہ میچ 14 جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کا آخری میچ 17 جنوری کو بنگلورمیں ہوگا۔  ہندوستان نے اس سیریز کے لئے روہت شرما کو کپتان بنایا ہے۔ روہت شرما کے ساتھ وراٹ کوہلی بھی ٹیم انڈیا کا حصہ ہیں۔ رنکو سنگھ، شیوم دوبے اور واشنگٹن سندرکو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ حالانکہ سلامی بلے باز کے ایل راہل کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago