قومی

60 لاکھ سے  زائد عقیدت مندوں  نے لگائی مہا کمبھ میں آستھا کی ڈبکی، پی ایم مودی نے کا کیا استقبال

پریاگ راج میں آج سے ہو رہا ہے سمپورن مہا کمبھ۔ لاکھوں عقیدت مند آج تروینی سنگم میں ڈبکی لگا رہے ہیں۔ پریاگ راج کے گھاٹوں پر صبح سے ہی عقیدت مندوں میں جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ مہا کمبھ 13 جنوری سے شروع ہوا ہے اور 26 فروری تک جاری رہے گا۔ یہ مہا کمبھ 144 سال بعد آیا ہے اور اسے بہت خاص مانا جا رہا ہے۔ مہا کمبھ کا پہلا شاہی اسنان  14 جنوری کو یعنی مکر سنکرانتی کے دن ہوگا۔

ڈی جی پی پرشانت کمار نے کہا کہ آج سے مہا کمبھ 2025 شروع ہورہا ہے ، اس  مہاکمبھ میں قریباً 60 لاکھ  عقید ت مندو نے آستھا کی ڈبکی لگائی ہے ۔ یہ آستھا  اور جدیدیت کا سنگم ہے۔ پولیس کے مناسب انتظامات کے علاوہ ہم نے عقیدت مندوں کے لیے بہتر انتظامات کیے ہیں۔ اس بار کمبھ کو شاندار، ڈیجیٹل اور محفوظ بنانے کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مہا کمبھ ڈبکی کے بعد کون سی چیزیں کی جاتی ہیں دان؟

مہا کمبھ میں ڈبکی لگانا عقیدت  کا اہم  حصہ مانا جاتا ہے۔ مہا کمبھ میں اسنان کے بعد، کھانا، کپڑے، پیسہ، تل اور گڑ  کا  دان  کرنا چاہیے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ ان چیزوں کو دان کرنے سے نہ صرف دیوی دیوتا بلکہ آباؤ اجداد بھی خوش ہوتے ہیں۔

کب ہوتا ہے مہا کمبھ کا اہتمام ؟

مہا کمبھ کا اہتمام علم نجوم کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ علم نجوم کے مطابق مہا کمبھ اس وقت منعقد کیا جاتا ہے جب مشتری برج میں ہوتا ہے اورسورج مکر میں ہوتا ہے۔ مشتری 12 سال کے بعد ورشب میں داخل ہوتا ہے اور اس کی نویں نظر سورج پر ہے جو مکر میں واقع ہے۔ یہ سیاروں کا مجموعہ انتہائی مبارک سمجھا جاتا ہے اور اس دوران کمبھ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے عقیدت مندوں کا  کیا استقبال

مہا کمبھ کے آغاز پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ مہاکمبھ  کا آغاز آج پوش پورنیما کے پاوتر اسنان کے ساتھ پریاگ راج کی مقدس سرزمین پر ہورہا ہے۔ ہمارے عقیدے اور ثقافت سے جڑے اس پر مسرت  موقع پر میں تمام عقیدت مندوں کو دل کی گہرائیوں سے پرانام  کرتا ہوں  اور انہیں  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستانی روحانی روایت کا یہ عظیم تہوار آپ سب کی زندگیوں میں نئی ​​توانائی اور جوش لائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

IPL Code Of Conduct: اب آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی خیر نہیں ، اگر میدان میں ہوئی فائٹ تو ملے گی سخت سزا

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولر ہرشیت نے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز میانک اگروال…

3 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: طاہرحسین کی ضمانت عرضی کی پولیس نے کی مخالفت، عدالت سے کہا- جیل میں بیٹھ کربھی کی جاسکتی ہے نامزدگی

دہلی پولیس کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالسٹرچیتن شرما نے عبوری ضمانت کی مخالفت کرتےہ…

48 minutes ago

PM Modi to inaugurate Z-Morh tunnel: وزیر اعظم نریندرمودی نے زیڈ موڑ ٹنل کا کیا افتتاح،جموں و کشمیر کے عوام کو ملے گی سہولت

زیڈ موڑ ٹنل میں انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے ٹریفک…

2 hours ago

INDIA Alliance: ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار سے چلتی ہے بی جے پی کی روزی روٹی، سنجے راوت نے انڈیا اتحاد کو لے کر کہی یہ بات

سنجے راوت نے کہا کہ 'لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا الائنس کی کوئی میٹنگ…

2 hours ago

‘Anti-Hindu and anti-Sanatan’:ملائم سنگھ کا مجسمہ لگانے پر اکھاڑہ پریشد ناراض ، کہا ‘وہ ہمیشہ سے ہندو مخالف تھے’

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے ہفتہ کو مہاکمبھ نگر کے سیکٹر-16 میں…

3 hours ago