اسپورٹس

IPL Code Of Conduct: اب آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی خیر نہیں ، اگر میدان میں ہوئی فائٹ تو ملے گی سخت سزا

آئی پی ایل 2025 میگا آکشن کے بعد اب شائقین لیگ کے میچز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ آئی پی ایل 2025 مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کی امید ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ بی سی سی آئی کے نائب صدر اور آئی پی ایل کے سابق چیئرمین راجیو شکلا نے کہا کہ یہ 23 مارچ سے بھی شروع ہوسکتا ہے۔ قابل ذکر با ت یہ ہے    ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل)کا انعقاد چار مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔ آئی پی ایل کے آغاز سے پہلے ہی میدان میں کھلاڑیوں کے نظم و ضبط سے متعلق کئی قوانین سخت کر دیے گئے ہیں۔

جانئے ڈسپلن توڑنے پر کھلاڑیوں کو کیا سزا ملے گی؟

انڈین پریمیئر لیگ اپنے 2025 سیزن میں میدان میں کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کے حوالے سے بہت سخت ہو گئی ہے۔ اب آئی پی ایل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جائے گا۔ یہ اہم فیصلہ اتوار کو ہونے والی گورننگ کونسل (جی سی) کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس کے تحت کھلاڑیوں کو لیول 1، 2 اور 3 کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کے قوانین کے مطابق سزا دی جائے گی۔
گورننگ کونسل کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ “اب سے آئی پی ایل میں آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئنگ کنڈیشنز پر عمل کیا جائے گا۔ پہلے لیگ کے اپنے قوانین  ہوتےتھے، لیکن اب آئی سی سی کے ذریعہ تجویز کردہ کوڈ آف  کنڈکٹ لاگو کیا جائے گا۔”

پچھلے سیزن میں تنازعات

گزشتہ سیزن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 10 کھلاڑیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ چرچہ میں والا معاملہ  کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولر ہرشیت رانا کا تھا۔ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز میانک اگروال کو آؤٹ کرنے کے بعد فلائنگ کس دے کر قوانین  کو توڑا تھا۔ اس کے لیے ان پر میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ہرشیت نے دہلی کیپٹلس کے خلاف بھی خلاف ورزی کی، جس میں ان کے جشن کو “بہت جارحانہ” سمجھا گیا تھا۔ اس کے لیے ان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور اگلے میچ سے معطل کر دیا گیا۔ اس کے باوجود  ہرشیت اس آئی پی ایل 2024 میں ان کیپڈ گیند بازوں میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ram Mandir Pran Pratishtha: ہندوستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں بھگوان…

19 minutes ago

کینسرکے علاج میں حنا خان کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں بوائے فرینڈ راکی، اداکارہ نے جذباتی ہوکر کہی یہ بڑی بات

حنا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال…

1 hour ago

Delhi Election 2025: راہل گاندھی نے سیلم پور سیٹ سے شروع کی انتخابی مہم، جانئے اس جگہ کی خاص باتیں

اس بار دہلی اسمبلی انتخابات میں سیلم پور سیٹ بہت اہم ہو گئی ہے کیونکہ…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: مصطفیٰ آباد سے بی جے پی نے کیوں دیا گیا موہن سنگھ بشٹ کو ٹکٹ؟ کراول نگرسے ٹکٹ کٹنے کے بعد ہوگئے تھے مایوس

کراول نگراسمبلی سیٹ بی جے پی لیڈرموہن سنگھ بشٹ اورکپل مشرا کا گڑھ مانا جاتا…

2 hours ago