قومی

Delhi Assembly Election 2025: طاہرحسین کی ضمانت عرضی کی پولیس نے کی مخالفت، عدالت سے کہا- جیل میں بیٹھ کربھی کی جاسکتی ہے نامزدگی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلراورآئی بی اہلکارانکت شرما قتل معاملے میں مبینہ ملزم طاہرحسین کی طرف سے دائرعبوری ضمانت کی دہلی پولیس نے مخالفت کی۔ طاہرحسین نے دہلی اسمبلی الیکشن لڑنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی پولیس کی طرف سے پیش ایڈیشینل سالسٹرجنرل چیتن شرما نے عبوری ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ طاہرحسین جیل میں رہتے ہوئے بھی پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ ایسی کئی مثالیں ہیں، جہاں جیل سے پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا ہے۔

جیل میں بیٹھ کربھی داخل کی جاسکتی ہے پرچہ نامزدگی

وہیں، طاہرحسین کی طرف سے پیش وکیل نے کہا کہ چونکہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ایک منظورشدہ سیاسی پارٹی ہے، اس لئے اسے اپنی سبھی جائیداد کا حساب وکتاب داخل کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ایک تجویزدینی ہوگی، جس پرسماعت کرتے ہوئے جسٹس نینا بنسل کرشنا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بیٹھ کربھی پرچہ نامزدگی داخل کی جاسکتی ہے۔ عدالت طاہرحسین کی طرف سے داخل عبوری ضمانت عرضی پر 14 جنوری کوبھی سماعت جاری رکھے گی۔ طاہرحسین حال ہی میں اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن بنے ہیں اور پارٹی نے انہیں مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ سے اپنا امیدواربنایا ہے۔ طاہرحسین نے عرضی میں کہا ہے کہ انہیں عبوری ضمانت دی جائے تاکہ وہ دہلی اسمبلی کا الیکشن لڑسکیں۔

نچلی عدالت نے ضمانت دینے سے انکارکیا

آئی بی ملازم کے قتل کے معاملے میں طاہرحسین نے مستقل ضمانت کی عرضی داخل کر رکھی ہے، جس پر عدالت 15 جنوری کو سماعت کرنے والی ہے۔ نچلی عدالت نے 3 دسمبر کو ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔ طاہر حسین کی طرف سے پیش وکیل نے کہا تھا کہ نچلی عدالت نے ضمانت دینے کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ کیونکہ وہ لمبے وقت سے جیل میں بند ہیں، مقدمہ جلد ختم ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ وہ 4 سال 9 ماہ سے جیل میں ہیں۔ معاملے میں اب تک صرف 20 گواہوں سے پوچھ گچھ ہوئی ہے۔ دہلی پولیس کے کرائم برانچ کے ذریعہ داخل چارج شیٹ میں 10 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ram Mandir Pran Pratishtha: ہندوستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں بھگوان…

37 minutes ago

کینسرکے علاج میں حنا خان کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں بوائے فرینڈ راکی، اداکارہ نے جذباتی ہوکر کہی یہ بڑی بات

حنا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال…

2 hours ago

Delhi Election 2025: راہل گاندھی نے سیلم پور سیٹ سے شروع کی انتخابی مہم، جانئے اس جگہ کی خاص باتیں

اس بار دہلی اسمبلی انتخابات میں سیلم پور سیٹ بہت اہم ہو گئی ہے کیونکہ…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: مصطفیٰ آباد سے بی جے پی نے کیوں دیا گیا موہن سنگھ بشٹ کو ٹکٹ؟ کراول نگرسے ٹکٹ کٹنے کے بعد ہوگئے تھے مایوس

کراول نگراسمبلی سیٹ بی جے پی لیڈرموہن سنگھ بشٹ اورکپل مشرا کا گڑھ مانا جاتا…

2 hours ago