انٹرٹینمنٹ

Anushka Sharma Video: انوشکا شرما وراٹ کوہلی کے بغیر علی باغ سے واپس لوٹیں، یوزر نے پوچھا کہاں ہیں وراٹ کوہلی؟، سوشل میڈیا پر ویڈیو ہوا وائرل

اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ  کوہلی گزشتہ کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے دو نوں بچوں کے ساتھ پریمانند مہاراج سے ملنے آئے تھے۔ ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔ اس کے بعد وہ دونوں اتوار کو علی باغ کے لیے روانہ ہو گئے۔ دونوں کو گیٹ وے آف انڈیا پر دیکھا گیا۔ لیکن اب انوشکا شرما پیر کی صبح علی باغ سے واپس آگئی ہیں۔ لیکن اس دوران وارٹ کوہلی انوشکا شرما کے ساتھ نہیں تھے۔

 انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ  کوہلی دونوں آج ممبئی سے بوٹ کے ذریعے علی باغ  پہنچے ۔ اس جوڑے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں اسٹار جوڑے کو اپنی بوٹ کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران انوشکا  شرمانے اسٹرپ بلیو شرٹ اور سرخ جوتے پہن رکھے تھے، انہوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے گہرے سن گلاسز کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا ہے۔ وراٹ  کوہلی  نے  بلیک ٹی شرٹ اور پینٹ کے ساتھ سفید کیپ پہنی ہوئی ہے ۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا  شرماے اچانک عام لوگوں کے درمیان پہنچ  کر اپنی بوٹ  کا انتظار کرنے  لگیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے تو کچھ لوگوں نے انہیں پہچانا نہیں۔ کچھ لوگ ان کو اپنے اتنے   قریب دیکھ کر   انڈسٹری کے  سب سے مقبول ترین جوڑے کو  دیکھ کر حیران رہ گئے۔ لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا یوزر اسٹار جوڑے کے بارے میں کم اور ان کے پیچھے کھڑی لڑکی کے بارے میں زیادہ بات کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویڈیو میں ایک لڑکی کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جو انوشکا شرما  کو اپنے سامنے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے ۔ پہلے تو وہ اس جوڑے کو پہچان نہیں پاتی، پھر جب اسے معلوم ہوا کہ انوشکا  شرما اور وراٹ کوہلی  اس کے سامنے کھڑے ہیں تو وہ اپنی خوشی پر قابو نہیں رکھ پاتی۔ لڑکی کے تاثرات کیمرے میں قید ہو گئے اور اب سوشل میڈیا پر اس کی تعریف ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا یوزر نے ویڈیو پر انوشکا شرما کا موازنہ جیا بچن سے بھی کیا۔

سوشل میڈیا یوزرنے لکھا، ‘میں صرف پیچھے کھڑے جوڑے کو دیکھ رہی ہوں۔’ ایک اور نے انوشکا  شرما اور وراٹ کوہلی  کے پیچھے کھڑے جوڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی لکھا، ‘وہ لڑکی انہیں دیکھ کر بہت خوش  ہوگئی ہے۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا ہے کہ پیچھے کھڑی لڑکی کے ایکس پریشن  کما ل کے ہیں ، ایک یوزڑ نے ‘ انوشکا شرما کا موازنہ جیا بچن سے کرتے ہوئے لکھا، ‘ یہ بھی جیا بچن جیسی نبتی جارہی ہیں، ایک نے لکھا‘ میڈم کا غصہ اور رویہ دیکھو اتنا تو وراٹ کوہلی  میں نہیں نظر آرہا ہے ،قابل ذکر بات یہ ہےکہ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس دوران انوشکا شرما  اور وراٹ کوہلی  کے دونوں بچے وامیکا اور آکے ان کے ساتھ نہیں تھے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Babar Azam Champions Trophy 2025: بابراعظم کی قسمت چمک گئی، اس بلّے سے کھیلنے پر ملیں گے 7 کروڑ روپئے، یہاں جانئے تفصیل

پاکستان کے سینئرکھلاڑی بابراعظم نے ایک نئے معاہدے پردستخط کیا ہے۔ اس سے ان کی…

17 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اودھ اوجھا پٹپڑ گنج سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے دی وضاحت

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ اودھ اوجھا کا ووٹ…

43 minutes ago

Los Angeles fires: امریکہ میں لگی بھیانک آگ سے اب تک 24افراد ہلاک،صرف11 فیصد آگ پر ہوا کنٹرول،تیز ہواوں سے مزید تباہی کا خدشہ

نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری…

59 minutes ago

Mahakumbh 2025: اکھلیش یادو نے مہا کمبھ کے تعلق سے کیاٹویٹ ، کہا- تمام عقیدت مندوں …

پانچ دن پہلے اکھلیش نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخ گواہ…

59 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: آج دہلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کریں گی سی ایم آتشی

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کریں گی۔ اس کے…

1 hour ago