قومی

Delhi Assembly Election 2025: سی ایم آتشی نے آج دہلی انتخابات کے لیے داخل نہیں کیا پرچہ نامزدگی

Delhi Assembly Election 2025: دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ہے۔ اس کے لیے آج تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ سی ایم اپنے گھر سے صرف نامزدگی داخل کرنے کے لیے نکلی تھیں اور پوجا کے لیے مندر بھی گئیں تھیں۔ وہ کالکاجی اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔ اب وہ مکر سنکرانتی کے دن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ تاہم، انہوں نے نامزدگی کے لیے روڈ شو بھی کیا تھا، لیکن اس کے بعد خبریں آ رہی ہیں کہ آتشی آج اپنا کاغذات نامزدگی داخل نہیں کریں گی۔ روڈ شو کے دوران سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا بھی موجود رہے۔

آتشی نے نامزدگی داخل کرنے سے پہلے روڈ شو کیا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے کارکنان کافی پرجوش نظر آئے۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

سسودیا نے کہا کہ 350 لوگوں نے مجھے 40 لاکھ روپے کا عطیہ دیا

آتشی کے روڈ شو میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا بھی موجود رہے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کیونکہ آتشی ان کی چھوٹی بہن ہے۔ وہ پچھلی بار بھی ان کی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔ سسودیا نے کہا کہ پچھلے 5 سال چیلنجوں اور جدوجہد سے بھرے رہے ہیں اور میں آتشی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ ان کے اور عام آدمی پارٹی کے اگلے پانچ سال کامیابیوں سے بھرے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں آج واضح ہوگی کانگریس کی تصویر، مسلم اکثریتی حلقہ سیلم پورسے انتخابی مہم شروع کریں گے راہل گاندھی

اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ آج دہلی کے لوگوں کے دلوں میں تعلیم ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ہم ایسے لوگوں سے ملے جنہوں نے بتایا کہ ان کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لوگوں کے لیے ایمانداری سے کام کیا ہے۔ سسودیا نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے جنگ پورہ سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ روپے کا عطیہ ملا ہے اور یہ چندہ دہلی اور ملک بھر سے 350 لوگوں نے دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Ram Mandir Pran Pratishtha: ہندوستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں بھگوان…

20 minutes ago

کینسرکے علاج میں حنا خان کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں بوائے فرینڈ راکی، اداکارہ نے جذباتی ہوکر کہی یہ بڑی بات

حنا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال…

1 hour ago

Delhi Election 2025: راہل گاندھی نے سیلم پور سیٹ سے شروع کی انتخابی مہم، جانئے اس جگہ کی خاص باتیں

اس بار دہلی اسمبلی انتخابات میں سیلم پور سیٹ بہت اہم ہو گئی ہے کیونکہ…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: مصطفیٰ آباد سے بی جے پی نے کیوں دیا گیا موہن سنگھ بشٹ کو ٹکٹ؟ کراول نگرسے ٹکٹ کٹنے کے بعد ہوگئے تھے مایوس

کراول نگراسمبلی سیٹ بی جے پی لیڈرموہن سنگھ بشٹ اورکپل مشرا کا گڑھ مانا جاتا…

2 hours ago