بین الاقوامی

Los Angeles fires: امریکہ میں لگی بھیانک آگ سے اب تک 24افراد ہلاک،صرف11 فیصد آگ پر ہوا کنٹرول،تیز ہواوں سے مزید تباہی کا خدشہ

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلات کی آگ سے نقصانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ کے سبب اموات کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔اتوار کی شب حکام نے مزید ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل اموات کی تعداد 16 بتائی گئی تھی۔حکام کو خدشہ ہے کہ آگ کے سبب جل جانے والی املاک یا عمارتوں سے سرچ آپریشن میں مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کے روز لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز، سیکڑوں فائر انجن، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے کام کررہےہیںتاہم 6 روز گزرجانے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیسیفک پیلیسیڈز کی سب سے بڑی آگ پر اب تک 11 فیصد اور  ایٹن کے مقام پر لگنے والی آگ پر 27 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جب کہ ماہرین نے پیر سے بدھ تک تیز ہواؤں کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔چھ دنوں  سے بھڑکتی آگ کے باعث 40 ہزار ایکڑ رقبے پر موجود سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا ہے، ڈیڑھ لاکھ افراد شہر چھوڑ گئے اور مزید ایک لاکھ 60 ہزار کو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ 50 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، 150 ارب ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے اور متاثرہ علاقے کے خالی مکانات میں لوٹ مار کی وارداتیں بھی جاری ہیں۔

حکام کے مطابق صرف ایٹن اور پالیساڈس میں آتشزدگی سے 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جو ممکنہ طور پر کیلیفورنیا کی تاریخ میں بالترتیب دوسری اور چوتھی سب سے زیادہ تباہ کن آگ ہے۔جنوبی کیلی فورنیا میں سانتااینا ہواؤں کا تسلسل جاری ہے، جہاں بدھ کو ریڈ فلیگ وارننگ جاری کی گئی ہے، آگ سے متاثرہ پالیساڈس، ہرسٹ اور ایٹن اسی کی حدود میں آتے ہیں۔پیر کو دن بھر ہوائیں قدرے بڑھنے کی توقع ہے اور 45 سے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، طوفان کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے مطابق ممکنہ طوفانوں نے تقریباً 80 لاکھ افراد کو آگ کے نازک موسم کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔

اس بیچ نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاس ایجنلس میں آگ اب بھی بھڑک رہی ہے، نااہل سیاستدانوں کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ اس پر کیسے قابو پایا جائے۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کی بدترین آفاات میں سے ایک ہے، وہ صرف آگ بجھا نہیں پا رہے، ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Ram Mandir Pran Pratishtha: ہندوستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں بھگوان…

5 minutes ago

کینسرکے علاج میں حنا خان کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں بوائے فرینڈ راکی، اداکارہ نے جذباتی ہوکر کہی یہ بڑی بات

حنا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال…

1 hour ago

Delhi Election 2025: راہل گاندھی نے سیلم پور سیٹ سے شروع کی انتخابی مہم، جانئے اس جگہ کی خاص باتیں

اس بار دہلی اسمبلی انتخابات میں سیلم پور سیٹ بہت اہم ہو گئی ہے کیونکہ…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: مصطفیٰ آباد سے بی جے پی نے کیوں دیا گیا موہن سنگھ بشٹ کو ٹکٹ؟ کراول نگرسے ٹکٹ کٹنے کے بعد ہوگئے تھے مایوس

کراول نگراسمبلی سیٹ بی جے پی لیڈرموہن سنگھ بشٹ اورکپل مشرا کا گڑھ مانا جاتا…

2 hours ago