وزیراعظم نریندرمودی نے زیڈ-موڑسرنگ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ یہ مودی ہے، وعدہ کرتا ہے، تونبھاتا بھی ہے۔ ہرکام کا ایک وقت ہوتا ہے اورصحیح وقت پرصحیح کام بھی ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم نریندرمودی نے آج پیرکوجموں وکشمیرکے سون مرگ میں 6.5 کلومیٹرلمبی زیڈ-موڑسرنگ کا افتتاح کیا۔ اس سرنگ کے کھلنے سے سیاحوں کے لئے اس سیاحتی مقام پرپہنچنا اب سال بھر ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزمیں ہماری حکومت بننے کے بعد ہی 2015 میں سون مرگ ٹنل کی اصل تعمیرکا کام شروع ہوگیا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ اس ٹنل کا کام ہماری ہی حکومت کی مدت کارمیں پورا بھی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آپ یقین مانئے، یہ مودی ہے وعدہ کرتا ہے، تو نبھاتا ہے۔
امن اورترقی سے ٹورازم سیکٹر کو فائدہ ہوا: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں وکشمیرمیں امن اورترقی کا جوماحول بنا ہے، اس کا فائدہ ہم پہلے ہی ٹورازم سیکٹرمیں بھی دیکھ رہے ہیں۔ اکیلے سال 2024 میں 2 کروڑروپئے سے زیادہ ٹورسٹ (سیاح) جموں وکشمیرآئے ہیں۔ یہاں سون مرگ میں بھی 10 سال میں 6 گنا زیادہ سیاح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کا فائدہ آپ کے لوگوں کو ہوا ہے، عوام کو بھی ہوا۔ جموں وکشمیرمیں بدلے حالات سے متعلق وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ اب لوگ رات کے وقت بھی لال چوک پرآئس کریم کھانے جا رہے ہیں۔ رات کے وقت بھی وہاں بڑی رونق رہتی ہے۔
جموں وکشمیرکے لوگوں کا مطالبہ پورا ہوا: وزیراعظم
سون مرگ میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے، جموں وکشمیرکی ترقی کے لئے کئی لوگوں نے بے حد مشکل حالات میں کام کیا۔ ہمارے 7 لوگوں نے اپنی جان گنوائی، لیکن ہم اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے۔ میرے ہرمزدورساتھیوں نے چیلنج کوپارکرتے ہوئے اس کام کو پورا کرہی لیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں بھگوان…
خان سر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح طور…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے راہل گاندھی پر جوابی حملہ کیا…
حنا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال…
اس بار دہلی اسمبلی انتخابات میں سیلم پور سیٹ بہت اہم ہو گئی ہے کیونکہ…
کراول نگراسمبلی سیٹ بی جے پی لیڈرموہن سنگھ بشٹ اورکپل مشرا کا گڑھ مانا جاتا…