قومی

‘Anti-Hindu and anti-Sanatan’:ملائم سنگھ کا مجسمہ لگانے پر اکھاڑہ پریشد ناراض ، کہا ‘وہ ہمیشہ سے ہندو مخالف تھے’

جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور یتی نرسنگھانند نے اس معاملے پر اکھاڑہ پریشد کے صدر کے بیان کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ اکھاڑہ پریشد کے لیے اس معاملے کی مذمت کرنا مناسب ہے۔اکھاڑہ پریشد نے اتوار کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے مہا کمبھ میلے میں سماج وادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے مجسمے کی تنصیب کی مذمت کی۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر رویندر پوری نے کہا، ملائم سنگھ کا مجسمہ ہمیں یہ دکھانے کے لیے نصب کیا گیا ہے کہ انہوں  ہمارا  خون بہایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملائم سنگھ پر کوئی اعتراض نہیں ہے،  وہ ہمارے وزیر اعلیٰ رہے ہیں،  لیکن اس وقت مجسمہ لگا کر وہ ہمیں کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ رام مندر کے لیے ان کا کیا تعاون رہا ہے۔  وہ ہمیشہ سے ہندو مخالف، سناتن مخالف اور مسلمانوں کے حق میں رہے ہیں۔

ایس پی لیڈر نے مجسمہ کی افتتاح

 اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے ہفتہ کو مہاکمبھ نگر کے سیکٹر-16 میں ملائم سنگھ یادو اسمرتی سیوا سنستھان کے کیمپ میں نصب اس تین فٹ اونچے مجسمے کا  افتتاح کیا تھا۔ یہ ادارہ سندیپ یادو نے قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو ہمارے لیڈر تھے اور میلے میں آنے والے عقیدت مند اس کیمپ میں جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس میں آگ سے مزید تباہی ، اب تک 24 افراد ہلاک، 1000 سے زائد گھر تباہ، 150 ارب ڈالر کا نقصان

ایس پی لیڈر نے کہا کہ میلہ ختم ہونے کے بعد مجسمہ کو پارٹی دفتر لا کر نصب کیا جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مہا کمبھ میلہ میں اسنان کریں گےتو  انہوں نے کہا، میں نے ان سے اس بارے میں بات نہیں کی ہے۔  حالانکہ میں نے ہفتہ کو گنگا میں ڈبکی لگائی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

IPL Code Of Conduct: اب آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی خیر نہیں ، اگر میدان میں ہوئی فائٹ تو ملے گی سخت سزا

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولر ہرشیت نے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز میانک اگروال…

17 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: طاہرحسین کی ضمانت عرضی کی پولیس نے کی مخالفت، عدالت سے کہا- جیل میں بیٹھ کربھی کی جاسکتی ہے نامزدگی

دہلی پولیس کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالسٹرچیتن شرما نے عبوری ضمانت کی مخالفت کرتےہ…

1 hour ago

PM Modi to inaugurate Z-Morh tunnel: وزیر اعظم نریندرمودی نے زیڈ موڑ ٹنل کا کیا افتتاح،جموں و کشمیر کے عوام کو ملے گی سہولت

زیڈ موڑ ٹنل میں انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے ٹریفک…

2 hours ago