قومی

Illegal Payments Case: لوک سبھا انتخابات سے قبل کیرالہ میں ای ڈی سرگرم ، وزیر اعلی وجین کی بیٹی وینا کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیرالہ میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کی بیٹی وینا اور ان کی ملکیت والی آئی ٹی کمپنی  کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک افسر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے یہ معلومات دی ہے۔

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کی بیٹی ٹی وینا کی ملکیت والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ریاست کی سیاست اب گرم ہو گئی ہے۔ وہیں ای ڈی کی کارروائی کے بعد بی جے پی بدعنوانی کو لے کر پنارائی حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے ۔

منرل فرم کے ساتھ غیر قانونی لین دین کا الزام

سی ایم وجین کی بیٹی وینا کے خلاف معدنیات کی ایک فرم کے ساتھ غیر قانونی لین دین کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں ایس ایف آئی او کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ میں یہ پورا معاملہ منظر عام پر آیا ہے ۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ کوچین منرلز روٹائل لمیٹڈ نے وینا کی کمپنی Exalogics Solutions کو 2018-19 کے درمیان 1.72 کروڑ روپے ادا کیے تھے، جب کہ یہ آئی ٹی فرم اس وقت کوئی سروس فراہم نہیں کر رہی تھی۔

 سی پی آئی (ایم) پہلے ہی تحقیقاتی ایجنسی کی کارروائی پر سوال اٹھا رہی ہے۔ سی پی آئی (ایم) پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل وینا کی کمپنی کے خلاف مرکزی تحقیقات کا یہ قدم سیاسی طور پر محرک ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago