بھارت ایکسپریس۔
’ایک ملک، ایک الیکشن‘ بل سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ آئندہ ہفتے اسے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بل پربحث کرنے کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو بھیجا جاسکتا ہے۔ کابینہ ایک ملک، ایک الیکشن پر بنی رام ناتھ کووند کمیٹی کی رپورٹ کومنظورکرچکی ہے۔ حکومت چاہتی ہیں کہ اس بل پرعام رائے بنے۔ سبھی اسٹیک ہولڈرزسے تفصیلی بات چیت ہو۔
جے پی سی سبھی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے بات چیت کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی سبھی ریاستی اسمبلی الیکشن کے اسپیکروں کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔ ملک کے روشن خیال لوگ لوگوں کے ساتھ ہی عام لوگوں کی بھی رائے لی جائے گی۔ ایک ملک ایک الیکشن کے فوائد، اسے کرنے کے طریقوں پر تفصیل سے بات ہوگی۔ حکومت کو امید ہے کہ اس بل پر عام رائے بنے گی۔
کووند کمیٹی نے سونپی تھی سفارشات
مودی حکومت اس بل سے متعلق مسلسل سرگرم رہی ہے۔ حکومت نے ستمبر 2023 میں اس اہم اسکیم پرآگے بڑھنے کے لئے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ کووند کمیٹی نے اپریل-مئی میں ہوئے لوک سبھا الیکشن کے اعلان سے ٹھیک پہلے مارچ میں حکومت کواپنی سفارش سونپی تھی۔ مرکزی حکومت نے کچھ وقت پہلے کمیٹی کی سفارشات کوقبول کرلیا تھا۔ رپورٹ میں 2 مرحلوں میں الیکشن کرانے کی سفارش کی گئی تھی۔ کمیٹی نے پہلے مرحلے کے تحت لوک سبھا اوراسمبلی الیکشن کرانے کی سفارش کی ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں لوکل باڈی کے لئے الیکشن کرائے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔
18 ہزار 626 صفحات کی رپورٹ
191 دنوں تک ماہرین اور اسٹیک ہولڈرزسے غوروخوض کے بعد 18 ہزار626 صفحات کی رپورٹ دی گئی۔ اس میں سبھی ریاستوں کی اسمبلی کی مدت بڑھا کر2029 تک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ لوک سبھا کے ساتھ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کرائے جاسکیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اورمعلق اسمبلی کی صورتحال میں 5 سال میں سے بچے وقت کے لئے نئے الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں اسمبلی اورلوک سبھا الیکشن ایک ساتھ کرائے جائیں۔ وہیں، دوسرے مرحلے میں 100 دنوں کے اندرلوکل باڈی الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔ ان الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن، لوک سبھا، اسمبلی اور بلدیاتی الیکشن کے لئے ووٹرلسٹ تیارکرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ انتظامی افسران، ملازمین اور مشین کے لئے ایڈوانس میں منصوبہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2025 سے قبل شریئس ائیر کو ٹیم کا کپتان…
دیویندر یادو نے کہا کہ ہم یووا اڑان یوجنا کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سمت…
دہلی بی جے پی نے تیسری فہرست میں صرف ایک نام جاری کیا، کراول نگر…
اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے چلکانہ علاقے میں سائبر فراڈ کا شکار ایک خاتون نے…
ایک دہائی کے دوران اقتصادی ترقی اور لوگوں کی توقعات میں اضافہ کا ذکر کرتے…
فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار نے…