قومی

Mahila Samman Yojana:کیجریوال کا دہلی کی خواتین کو بڑا تحفہ، ’مہیلا سمّان یوجنا‘ کے تحت ہرماہ ایک ہزار روپئے دینے کا اعلان، الیکشن کے بعد دوگنا کرنے کا وعدہ

Delhi Mahila Samman Yojana: نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ دہلی کی خواتین سے عام آدمی پارٹی کی حکومت نے جو وعدہ کیا تھا، اسے اب پورا کیا گیا ہے۔ اروند کیجریوال نے آج جمعرات (12 دسمبر) کو ’مہیلا سمّان یوجنا‘ (خواتین احترام منصوبہ) کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پردہلی کی وزیراعلیٰ آتشی بھی موجود تھیں۔ صبح دہلی کابینہ کی میٹنگ میں اس اسکیم کومنظوری ملی، جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ نے عام آدمی پارٹی کے دفتر میں اس کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت اہل خواتین کے اکاؤنٹ میں ہرماہ حکومت ایک ہزار روپئے ٹرانسفرکرے گی۔ یہی نہیں اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ الیکشن کے بعد خواتین کوایک ہزارکی جگہ 2100 روپئے کردیں گے۔ اس اسکیم کے لئے کل (13 دسمبر) سے خواتین رجسٹریشن کرسکتی ہیں۔

اس موقع پراروند کیجریوال نے کہا کہ آج میں دو بڑے اعلان کرنے جا رہا ہوں اور یہ دونوں دہلی کی ماؤں اوربہنوں کے لئے ہے۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہرماہ خواتین کے اکاؤنٹ میں 1000 روپئے ڈالے جائیں گے۔ آج کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ خواتین کواس کے لئے رجسٹریشن کرنا ہوگا، جس کا رجسٹریشن ہوگیا، ان کے اکاؤنٹ میں ہزارروپئے ہر ماہ آنے شروع ہوجائیں گے۔ ساتھ ہی الیکشن کے بعد اسے دوگنا کردیا جائے گا اور یہ رقم بڑھ کر 2100 روپئے ہوجائے گی۔

اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ ہم اسے اسی سال اپریل میں شروع کرنے والے تھے، لیکن ان لوگوں نے بدقسمتی سے غلط معاملے میں مجھے جیل بھیج دیا۔ جیل میں میں7-6 ماہ تک رہا اورباہرآنے کے بعد اس اسکیم کو شروع کرنے میں وزیراعلیٰ آتشی کے ساتھ لگا تھا۔ آج یہ نافذ ہوگیا ہے۔ اس اسکیم میں حکومت کا خرچ نہیں ہوگا بلکہ دہلی حکومت کو برکت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے کہہ رہے ہیں کہ اس کے لئے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ یہ تب بھی کہتے تھے، جب پہلے ہم نے 2013 میں بجلی مفت کرنے کی بات کہی تھی اور ہم نے مفت کرکے دکھائی۔ میں جادوگرہوں، مجھے اکاؤنٹ چلانا آتا ہے۔ پیسے کہاں سے آئیں گے اور کیسے دینے ہیں، یہ مجھے آتا ہے، اس کی فکرتم مت کرو۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم لوگ اعلان کررہے ہیں، کل سے رجسٹریشن ہوگا اور پھراکاؤنٹ سے پیسے ملیں گے۔

دراصل، اس سال دہلی بجٹ کے دوران اس وقت کی وزیرخزانہ آتشی نے ’مہیلا سمّان یوجنا‘ کا اعلان کیا تھا۔ اپنے کئی انتخابی تشہیراور پیدل یاترا کے دوران اروند کیجریوال اس کا ذکرکرچکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ جلد ہی اسکیم کے لئے رجسٹریشن شروع ہوگا۔ آپ کو بتادیں کہ دہلی میں تقریباً 67 لاکھ خواتین ہیں، جس میں سے تقریباً 38 لاکھ خواتین اس اسکیم کے لئے اہل ہوں گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Russian President Putin Hails PM Modi’s Vision: روسی صدر پوتن نے روس ایونٹ میں کی پی ایم مودی کے وژن کی تعریف

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس میں ایک حالیہ تقریب میں ہندوستانی وزیر اعظم…

20 minutes ago

Jal Jeevan Mission: جل جیون مشن سے خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت بڑھی

بہار اور آسام جیسی ریاستوں نے غیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں…

53 minutes ago

Kapoor Family meets PM Modi: پی ایم مودی سے ملاقات سے پہلے رنبیر کپور کا انکشاف، کہا ہم سب کی ہوا ٹائٹ تھی

کپور خاندان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات خاندان کے لیے یادگار رہی۔ اس…

1 hour ago