قومی

Acharya Pramod Krishnam on Rahul Gandhi: آچاریہ پرمود کرشنم کا راہل گاندھی پر طنز، کہا- نائب صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے سوروس کا معتمد خاص

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین اورنائب صدرجمہوریہ کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کی تجویزلائے جانے کے بعد بی جے پی اب کانگریس اورراہل گاندھی پرحملہ آورہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ وہیں جارج سوروس کے ساتھ سونیا گاندھی (کانگریس) کے مبینہ تعلقات سامنے آنے کے بعد راہل گاندھی پراب چوطرفہ حملہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

اسی ضمن میں آچاریہ پرمود کرشنم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرپوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی پر ان دونوں ہی موضوعات پر طنز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارج سوروس کے ”معتمد خاص“، نائب صدرجمہوریہ کے خلاف ”تحریک عدم اعتماد“ کی تجویزلانا چاہتے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے پرمود کرشنم نے راہل گاندھی کو ٹیگ بھی کیا۔

گری راج سنگھ نے سونیا گاندھی اور سوروس پراٹھائے سوال

پارلیمنٹ احاطے میں بی جے پی لیڈراور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی کانگریس پر زبردست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے باہراحتجاج کرتے ہوئے سونیا گاندھی اورجارج سوروس کے تعلقات پرسوال اٹھائے۔ انہوں نے”سوروس سے رشتہ کیا ہے“، سونیا گاندھی جواب دیں اور”رشتہ کیا کہلاتا ہے“؟ جیسے پوسٹرلہرائے۔

صحافیوں سے بات چیت میں گری راج سنگھ نے کہا، ”راہل گاندھی جواب دیں کہ جارج سوروس سے ان کے کیا تعلقات ہیں۔ سوروس وہی شخص ہے، جو ہندوستان کو توڑنے اور غیرمستحکم کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے۔ سونیا گاندھی کو اس پر صفائی دینی چاہئے۔“

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago