قومی

International Yoga Day: صحت، ماحولیات اور پائیدار طرزِ زندگی کا پیغام، جل شکتی وزارت نے نے منایا یوگ کا بین الاقوامی دن، ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت کی گئی شجرکاری

نئی دہلی: 12ویں بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 کی ملک گیر تقریبات کے سلسلے میں جل شکتی وزارت نے نئی دہلی کے حوض خاص ڈسٹرکٹ پارک میں خصوصی یوگا پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر صحت مند طرزِ زندگی، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں کہا گیا کہ حکومتِ ہند مسلسل یوگا کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے اس وژن کا بھی ذکر کیا گیا، جس کے تحت یوگا کو صحت، ذہنی سکون اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی عالمی تحریک کی شکل ملی ہے۔ اس پروگرام میں جل وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی تجدید کے محکمے کے سکریٹری وی ایل کانتھا راؤ اور پینے کے پانی و صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری اشوک کے کے مینا نے شرکت کی۔

عوامی شرکت اور اجتماعی یوگا سیشن

تقریب میں جل شکتی وزارت، نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی)، متعلقہ محکموں، غیر سرکاری تنظیموں، یمنا صفائی مہم سے وابستہ رضاکاروں، یمنا ٹاسک فورس، طلبہ، نوجوانوں اور ماحولیات کے تحفظ سے وابستہ مختلف اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اجتماعی یوگا سیشن تقریب کا اہم حصہ رہا، جس میں جسمانی صحت، ذہنی توازن اور اندرونی سکون کے لیے یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکا نے صحت مند اور متوازن طرزِ زندگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت شجرکاری

یوگا ڈے کی تقریبات کے دوران ملک گیر مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری بھی کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیات کے تحفظ، قدرتی وسائل کی بحالی اور انسانی صحت و فطرت کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صحت مند معاشرہ اور صحت مند ماحول ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

وزیراعظم مودی کا پیغام

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے کیونکہ پوری دنیا یوگا کے ذریعے ایک مشترکہ رشتے میں بندھی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگ نے سرحدوں، زبانوں اور ثقافتوں سے بالاتر ہو کر پوری انسانیت کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ ہمالیہ سے لے کر بحرِ ہند تک یوگا کی مثبت توانائی محسوس کی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یوگا صرف ورزش نہیں بلکہ ایک ایسا طرزِ زندگی ہے جو انسان کو جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر مضبوط بناتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

2 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

2 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

3 hours ago