قومی

Lok Sabha Election 2024: کیا ووٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کے تھانوں میں بند کر دیے گئے پی ڈی پی کارکن؟ محبوبہ مفتی کا دعویٰ- LG-DG اور DIG سبھی ملوث

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات 2024 اب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ آج ہفتہ (25 مئی) کو جموں و کشمیر میں چھٹے مرحلے میں ایک سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر کی اننت ناگ-راجوری سیٹ پر ووٹنگ جاری ہے۔ اننت ناگ-راجوری حلقہ سے 20 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف بھی شامل ہیں۔ جبکہ بی جے پی نے اننت ناگ-راجوری سیٹ پر کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔

جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے راجوری میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کو لے کر پورے جموں و کشمیر میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات ایک تہوار کی طرح چل رہے ہیں۔ سری نگر پارلیمانی سیٹ پر 40 فیصد ووٹنگ ہوئی، شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں 60 فیصد ووٹنگ ہوئی اور آج اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ صبح سے ہی بڑی تعداد میں ووٹنگ ہو رہی ہے، یہ ہماری جمہوریت کی جیت ہے۔

محبوبہ مفتی نے لگایا یہ الزام

وہیں اننت ناگ میں پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے کارکنوں کو کیوں تنگ کر رہے ہیں؟ میرے کارکنوں کو کل رات سے بند کرنا شروع ہو گیا ہے۔ اٹل بہاری واجپائی جی نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا آغاز کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر کی اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کے لیے ووٹنگ 7 مئی کے بجائے 25 مئی کو ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: یہ بھارت ہے، کوئی افغانستان، پاکستان تھوڑے ہے، کہ کوئی یہاں برقعہ پہنے گا، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل سی ایم یوگی کے بیان پر سیاسی ہنگامہ

عہدیداروں نے کہا کہ انتخابات کی تیاریوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔ آزادانہ، منصفانہ اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اور جنوبی پیر پنجال کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے 18 اسمبلی حلقوں میں پھیلے ہوئے حلقے میں کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

2 hours ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

3 hours ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

4 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

5 hours ago