قومی

Lok Sabha Election 2024: یہ بھارت ہے، کوئی افغانستان، پاکستان تھوڑے ہے، کہ کوئی یہاں برقعہ پہنے گا، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل سی ایم یوگی کے بیان پر سیاسی ہنگامہ

Lok Sabha Election 2024: اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات کے لیے آج چھٹے مرحلے کی ووٹنگ ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایک بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ مہاراج گنج میں انتخابی ریلی میں سی ایم نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے منشور میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو پرسنل لاء نافذ کریں گے۔ سی ایم یوگی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں برقعہ کو لے کر ہنگامہ جاری ہے۔

سی ایم یوگی نے کہا، پرسنل لاء کا مطلب ہے طالبان کا راج۔ بیٹیاں اسکول نہیں جا سکیں گی۔ خواتین بازار نہیں جا سکیں گی۔ انہیں برقعہ پہننا پڑے گا۔ یہ بھارت ہے، افغانستان، پاکستان تھوڑے ہے،  کہ یہاں کوئی برقعہ پہنے گا، لیکن کانگریس کا منشور ہے کہ ہم پرسنل لاز نافذ کریں گے۔

سی ایم یوگی کے بیان پر تنازعہ

یوپی میں چھٹے اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے اب مسلم پرسنل لا کو لے کر سیاست چھڑ گئی ہے۔ تین دن پہلے بی جے پی کی ریاستی اکائی نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ایک میمورنڈم دیا تھا تاکہ برقعہ پوش ووٹروں کی جانچ کی جائے۔ جس کے بعد اس معاملے کو لے کر انتخابی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ معاملہ دہلی کا ہے، لیکن پورے ملک میں سیاست گرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: قومی دارالحکومت دہلی میں ووٹنگ شروع، کنہیا کمار، بانسوری سوراج اور منوج تیواری سمیت ان کی قسمت آج ای وی ایم میں ہوگی قید

بھارتیہ جنتا پارٹی کا دعویٰ ہے کہ برقعہ کی آڑ میں جعلی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ برقعہ پہن کر خواتین کے ووٹ ڈالنے پر دہلی میں ایک نیا سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ بی جے پی نے اب ہر بوتھ پر برقعہ پوش ووٹروں کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پر سیاست عروج پر ہے۔

بی جے پی کے دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے جمعہ کو اس معاملے پر کہا کہ ایک خاص طبقے کی بہنیں برقعہ پہنتی ہیں۔ کئی بار ان کی آڑ میں بوگس ووٹنگ ہوتی ہے، اس کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، اس لیے ہم نے کہا ہے کہ جب وہ بہنیں ووٹ ڈالنے جائیں تو وہاں خواتین سیکورٹی اہلکار موجود ہو جو انہیں ایک ایک کرکے چیک کریں۔ اس معاملے پر لکھنؤ میں ایس پی لیڈر سمیہ رانا نے کہا کہ بی جے پی کو شکست کا ڈر ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago