قومی

Delhi MCD Mayor Election 2023: سپریم کورٹ نے پہلی میٹنگ میں دیا میئر کا الیکشن کرانے کا حکم، کہا- نامزد کونسلر نہیں کریں گے ووٹنگ

Supreme Court on Delhi MCD Mayor Election 2023: دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئرالیکشن سے متعلق سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ آج 17 فروری کو سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت میں عدالت نے یہ حکم دیا ہے کہ ایوان کی پہلی میٹنگ میں ہی میئرکا الیکشن ہو۔ اس کے علاوہ کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس الیکشن میں نامزد کونسلر(ایلڈرمین) ووٹ نہ دیں۔

ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے داخل کی تھی عرضی

الیکشن میں لیفٹیننٹ گورنرکے فیصلے کے مطابق، نامزد کونسلر(ایلڈرمین) کوووٹنگ میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی، جسے عام آدمی پارٹی کی لیڈراورمیئرعہدے کی امیدوارڈاکٹر شیلی اوبرائے کی طرف سے چیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہ حکم دیتے ہیں کہ میئرکا الیکشن پہلی میٹنگ میں ہواوراس الیکشن میں نامزد اراکین ووٹ نہ دیں۔

میئر کی صدارت میں ہوں ڈپٹی میئر اوراسٹینڈنگ کمیٹی کے الیکشن

چیف جسٹس آف انڈیا نے اس کے علاوہ کہا کہ میئرکی صدارت میں ہی ڈپٹی میئراوراسٹینڈنگ کمیٹی کےعلاوہ جوعہدے ہیں ان کے الیکشن ہوں۔ وہیں 24 گھنٹے کے اندر پہلی میٹنگ کے لئے نوٹس جاری ہو۔ اس معاملے پرسماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243 آرکے لحاظ سے نامزد کونسلر ووٹ ڈالنے کے حقدارنہیں ہیں۔ جلدازجلد الیکشن ہو تو ہی بہترہے۔ ایم سی ڈی کی طرف سے وکیل ایڈیشینل سالسٹر جنرل سنجے جین کا کہنا تھا کہ ایلڈرمین یعنی نامزد کونسلر اس الیکشن میں ووٹ دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Junaid-Nasir Murder Case: جنید-ناصر قتل کا فیس بک پر کیا گیا لائیو، اسدالدین اویسی کا سخت سوال، بھاگوت-وزیراعظم کچھ بولیں گے یا نہیں؟

نامزد کونسلر نہیں کرسکتا ووٹنگ

وہیں عام آدمی پارٹی کی طرف سے عدالت میں اس معاملے کی پیروی کر رہے سینئروکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ دو باتیں میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔ پہلی بات ہم بات کر رہے ہیں کسی میونسپل کارپوریشن میں میئرکے الیکشن کی۔ پلیزآرٹیکل 243 آر دیکھیں۔ یہ آرٹیکل نامزد کونسلروں کو ووٹنگ کا حق نہیں دیتا ہے۔ پیرا 1 کہتا ہے کہ نامزد شخص ووٹ نہیں دے سکتا۔ سنگھوی کا کہنا ہے کہ کل الیکشن کے لئے میٹنگ ہوگی۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

6 hours ago