-بھارت ایکسپریس
IPL 2023 Schedule: بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کے روزآئی پی ایل 2023 کے انعقاد کا اعلان کیا۔ ٹورنا منٹ کا 16واں سیزن 31 مارچ کو شروع ہوگا، جس میں پہلا مقابلہ گجرات ٹائٹنس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کے لئے 12 مقامات کا اعلان کیا ہے۔ 21 مئی تک گروپ اسٹیج کے میچ ہوں گے۔ جبکہ خطابی مقابلہ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس سیزن کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ تین سال بعد ٹورنا منٹ کی ہوم اوے فارمیٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔
سبھی 10 ٹیموں کو گروپ اسٹیج میں 14-14 میچ کھیلنے ہوں گے
سبھی 10 ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ایک ٹیم گروپ اسٹیج میں 14-14 مقابلے کھیلے گی۔ اس دوران ہرایک ٹیم کو 7 میچ اپنے گھرمیں کھیلنے ہوں گے۔ اس دوران فینس کو 18 ڈبل ہیڈر دیکھنے کو ملیں گے۔
آئی پی ایل 2023 کے گروپ
گروپ اے: ممبئی انڈینس، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، راجستھان رائلس، دہلی کیپٹلس، لکھنؤ سپر جائنٹس
گروپ بی: چنئی سپرکنگس، پنجاب کنگس، سن رائزرس حیدرآباد، رائل چیلنجرس بنگلورو، گجرات ٹائٹنس
گجرات ٹائٹنس نے گزشتہ سال اپنے ڈیبیو پر آئی پی ایل جیتا تھا۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنس نے شاندار کارکردگی پیش کی۔ جبکہ چنئی سپرکنگس گزشتہ سیزن میں 14 میں سے صرف 4 میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل میں 9ویں مقام پر رہی تھی۔
دھونی کے لئے آئی پی ایل 2023 بے حد خاص
مہندر سنگھ دھونی اپنا آخری گھریلو میچ 16 مئی کو چنئی بنام کولکاتا نائٹ رائیڈرس میں کھیلیں گے۔ دھونی کی چنئی سپرکنگس 3 اپریل کو لکھنؤ سپرجائنٹس کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔ جو ان کا پہلا گھریلو میچ بھی ہوگا۔ چنئی سپرکنگس اپنے طویل وقت کے حریف ممبئی انڈینس سے 8 اپریل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔ واپسی کا مقابلہ 6 مئی کو چنئی سپر کنگس میں کھیلا جائے گا۔ پانچ بار کی چمپئن ایم آئی اپنا پہلا میچ بنام رائل چیلنجرس بنگلورو 2 اپریل کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ دوسرا بڑا مقابلہ ایم ایس دھونی کی چنئی سپرکنگس بنام وراٹ کوہلی کی آرسی بی کے درمیان 17 اپریل کو بنگلورو میں ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…