قومی

Supreme Court: ’فرقہ واریت اور بدامنی پھیلانے والوں پر پایا جائے گا قابو‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا ارشد مدنی کا بیان

Supreme Court: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے عبادت گاہوں کے قانون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مدنی نے کہا کہ اس سے بدامنی پھیلانے والوں کو روکا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے عبادت گاہوں کے قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر جمعرات کو سماعت کرتے ہوئے مندر-مسجد تنازعہ سے متعلق کوئی بھی نیا مقدمہ درج کرنے پر اگلی تاریخ تک روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ نچلی عدالتوں کو اس وقت سروے کا حکم بھی نہیں دینا چاہئے۔ مولانا ارشد مدنی نے اسے بڑا فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس سے ملک میں فرقہ واریت اور بدامنی پھیلانے والوں کو روکا جا سکے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر اویسی نے کیا کہا؟

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا، یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، ہمیں امید ہے کہ اب کوئی فساد نہیں ہوگا۔ نچلی عدالتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں گی۔ سنبھل میں جو بھی ہوا وہ بہت افسوسناک تھا، وہاں بے قصور لوگ مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں- Supreme Court on Places of Worship Act 1991: پلیسیزآف ورشپ ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، اگلی تاریخ تک مسجد-مندر سے متعلق تمام مقدموں پرروک، سروے پر بھی اسٹے، نچلی عدالتیں نہیں دے سکیں گی حکم

سپریم کورٹ نے کیا حکم دیا؟

عرضی گزار جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہمارا مقصد اس ملک میں امن و امان کی حفاظت کرنا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور دیگر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج ملک کی تمام عدالتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جب تک سپریم کورٹ کا اگلا حکم نہیں آتا، کسی بھی قسم کی عدالتوں کو بند نہ کیا جائے۔ ملک میں عبادت گاہوں (مسجد، مندر اور درگاہ) کے خلاف کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ زیر التوا مقدمات (جیسے گیان واپی مسجد، متھرا شاہی عیدگاہ، سنبھل جامع مسجد وغیرہ) میں کوئی بھی عدالت سروے کا کوئی حکم جاری نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسا کوئی عبوری فیصلہ پاس کرے گی جس سے عبادت گاہ کی حالت متاثر ہو۔ سپریم کورٹ کی ہدایت نے ان لوگوں کو سخت جھٹکا دیا ہے جو ہر مسجد کے پیچھے مندر کی تلاش میں تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Tamil Nadu CM vs Governor: تمل ناڈو کے گورنر نے قومی ترانے کے تنازع پر اسٹالن کو بنایا نشانہ

تمل ناڈو میں وزیر اعلی اور گورنر کے درمیان قومی ترانے کو لے کر شروع…

3 minutes ago

Uttarakhand Road Accident: اتراکھنڈ کے پوڑی میں بس حادثہ، 5 ہلاک، 15 سے زائد زخمی، سی ایم دھامی نے کیا اظہار افسوس

اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت…

1 hour ago

GRAP 3: دہلی این سی آر میں بارش سے آلودگی میں کمی، ختم ہوئیں GRAP 3 کی پابندیاں

آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق، ہفتہ کو صفدرجنگ ویدر اسٹیشن میں…

2 hours ago