قومی

Bharat Express Mega Conclave: بھارت ایکسپریس کے میگا کانکلیو میں ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘ 13 دسمبرکو، وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی سمیت شامل ہوں گی عظیم ہستیاں

Bharat Express Mega Uttarakhand Conclave: اتراکھنڈ اپنی تشکیل کے 25ویں سال میں داخل ہوچکا ہے۔ اس ریاست کی تشکیل سال 2000 میں 9ویں نمبرکوکیا گیا تھا۔ دیوبھومی کے رجت جینتی سال پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی طرف سے ایک میگا کانکلیو کا انعقاد 13 دسمبر کو دہرہ دون شہرمیں کیا جا رہا ہے۔ اس کا نام ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘ ہے۔

پروگرام کا افتتاح 11 بجے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کے ذریعہ شمع روشن کرنے کے ساتھ ہوا۔ اس دوران بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اپیندر رائے موجود ہیں۔ پروگرام کے افتتاح کے بعد سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اپیندر رائے، وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کے ساتھ اتراکھنڈ کے 25 سالوں کی ترقی کے سفراورمستقبل پرتبادلہ خیال کررہے ہیں۔

یہ شخصیات کانکلیومیں ہوں گی شامل

اس میگا کانکلیو میں وزیراعلیٰ  پشکرسنگھ دھامی کے علاوہ کابینی وزیرسبودھ انیال، سوربھ بہوگنا، پریم چندراگروال، گنیش جوشی اور بی جے پی رکن اسمبلی ونود چمولی بھی شامل ہوں گے۔ کانکلیو میں اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت اورریاستی کانگریس صدر کرن ماہرا بھی موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ پتنجلی یوگ پیٹھ کے آچاریہ بالاکرشن، سوامی چدانند اور ہٹھ یوگی جی بھی کانکلیو میں اپنے خیالات کو پیش کریں گے۔ ڈی جی (اطلاعات) بنشی دھر تیواری اورآئی جی (لاء اینڈ آرڈر) نیلیش بھرنے کانکلیو میں تبادلہ خیال کریں گے۔

‘ترقی یافتہ اتراکھنڈ’ کا عہد
9 نومبرکوجب اتراکھنڈ سلورجبلی سال میں داخل ہوا تووزیراعظم نریندرمودی نے ریاست کے لوگوں کومبارکباد دی تھی۔ وزیراعظم مودی نے لوگوں سے اگلے 25 سالوں میں ریاست کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ کے اگلے 25 سالوں کا یہ سفرایک عظیم اتفاق ہے، کیونکہ ہندوستان بھی اپنے امرت کال کے 25 سالوں میں ہے۔ پی ایم مودی نے اگلے 25 سالوں میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے وسیع ترہدف کے حصے کے طورپر’ترقی یافتہ اتراکھنڈ’ کے وژن کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

کانکلیو کا صبح 11 بجے ہوگا آغاز

 اس میگا کانکلیو کا انعقاد صبح 11 بجے سے شروع ہوکرشام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ آپ اس کا ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں اوربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے نیوزچینل، ویب سائٹ اوریوٹیوب چینل پرتازہ ترین خبریں حاصل کرسکتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament News: انڈیا اتحاد کا وجے چوک سے پارلیمنٹ تک مارچ، این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا بھی کانگریس کے خلاف احتجاج

کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے…

16 minutes ago

Delhi Bomb Threat: دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کلاسز آن لائن ہوں گی

گزشتہ نو دنوں میں دہلی میں 100 سے زیادہ اسکولوں کو بم سے حملے کی…

2 hours ago

Indian Sugar Mills: ہندوستانی ملیں اس سیزن برآمد کر سکتی ہیں2 ملین ٹن چینی: صنعت کار

انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل دیپک بلانی نے رائٹرز کو ایک انٹرویو…

12 hours ago